تازہ تر ین

خطرناک خبر نے تھرتھلی مچا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید کی جان کو خطرات لاحق ہو گئے۔حافظ سعید پر ممکنہ دہشت گرد حملے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔پورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید پر ممکنہ دہشت گرد حملے کی رپورٹ موصول ہونے پر محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کو سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔محکمہ داخلہ کی طرف سے آئی جی پولیس، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، اور جوائنٹ ڈائیریکٹر انٹیلی جنس بیورو سمیت اعلیٰ حکام کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ حافظ سعید پر حملے کی پہلے بھی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔بھارتی خفیہ ایجنسی (را) نے اب دوبارہ انہیں ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔اس تمام صورتحال کے بعد وزارت داخلہ نے حافظ سعید کی سیکورٹی سخت کر دی ہے۔واضح رہے اس سے قبل بھی حافظ سعید کی جان کو خطرے کا انکشاف ہو چکا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv