تازہ تر ین

چینی درخت سے حاصل شدہ مرکب کینسر سے لڑنے میں مددگار

نیویارک (ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ چین میں معدومیت کے خطرے سے دوچار چیڑ یا صنوبر کے درخت سے ایک مرکب حاصل کیا گیا ہے جو کئی اقسام کے کینسر میں مفید ثابت ہوسکتا ہے۔اس درخت کو انگریزی میں FIRکہا جاتا ہے جس سے حاصل ہونے والا ایک مرکب دیگر دواو¿ں کے ساتھ استعمال کرنے سے کینسر میں افاقہ ہوسکتا ہے۔ امریکا میں پورڈیو یونیورسٹی سے وابستہ ڈاکٹر منگجی نے ڈائی چینی صنوبر کے درخت Abies beshanzuensis میں ’کمپاﺅنڈ 29‘ مرکب دریافت کیا ہے۔کمپاﺅنڈ 29 ایک پروٹین SHP2 کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ اینزائم چھاتی، منہ، گیسٹرک، جگر، پھیپھڑے ، لیوکیمیا اور دیگر اقسام کے سرطان میں مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ ایک عرصے سے ادویہ ساز ادارے ایس ایچ پی ٹو کو ہدف بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور اسے قابو کرکے سرطانی گومڑوں کو ختم کیا جاسکتا ہے۔اب ماہرین نے ایک نیا کمپاﺅنڈ بنایا ہے جسے کمپاو¿نڈ 30 کا نام دیا گیا ہے یہ ایس ایچ پی ٹو پروٹین سے چپک جاتا ہے اور اس سے مضبوط بند (بونڈ) بناتا ہے تاہم اس پر مزید غور کرنا باقی ہے۔کمپاﺅنڈ 30 جب ایس ایچ پی ٹو سے چپکتا ہے تو وہ مزید ایس ایچ پی ٹو پروٹین کو کھینچتا ہے لیکن اسے مزید طاقتور بنانے کے لیے اسے دیگر کئی ادویہ کے ساتھ استعمال کرنے کی ضرورت ہے. اس دریافت سے کئی اقسام کے کینسر کے علاج کی راہ ہموار ہوئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv