تازہ تر ین

مصر میں خوا تین کو جنسی خواہش بڑھانے کی دوا ویا گرا کی اجا زت،اسلا می دنیا کا واحد ملک بن گیا

قاہرہ (ویب ڈیسک ) وہ پہلا اسلامی ملک جس نے خواتین کو جنسی خواہشات بڑھانے والی دوائی ویاگرا کے استعمال اور خرید و فروخت کی اجازت دے دی، مصر خواتین کی جنسی خواہش بڑھانے والی ادویات کی تیاری اور فروخت کی اجازت دینے والا پہلا عربی ملک بن گیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایک ایسا اسلامی ملک ہے جس نے خواتین کو جنسی خواہشات بڑھانے والی دوائی ویاگرا کے استعمال اور خرید و فروخت کی اجازت دے دی ہے۔ خواتین کی جنسی خواہش بڑھانے والی ادویات کی تیاری اور فروخت کی اجازت دینے والا پہلا عربی ملک بن گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق جہاں ویاگرا مردانہ کمزوری کو دور کرنے کے لیے خون کے بہاو¿ کو بہتر بناتی ہے، وہیں خواتین کی ویاگرا کو اینٹی ڈپریسنٹ اور دماغ میں کیمکلز کو متوازن کر کے جنسی خواہشات بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
خواتین کی ویاگرا یا فلبانسیرن کو خواتین کے لیے ’گلابی گولی ’ کے طور پر دکھایا گیا جو کہ مصر میں مردوں کے لیے ملنے والی ویاگرا کی نیلی گولی کے مقابل ہے۔تاہم اس حوالے سے مصری دوا ساز ادارے کے نمائندے المراغی کا کہنا ہے کہ اس دوا کو خواتین کی ویاگرا کہنا نامناسب ہیں اور یہ نام ہم نے نہیں بلکہ مقامی میڈیا نے دیا ہے۔ دوسری جانب مصری ڈاکٹر ہیبا کتب کا کہنا خواتین کی ویاگرا کہنا ایک گمراہ کن اصطلاح ہے جنھوں نے اس دوا کا نسخہ اپنے کسی بھی مریض کو لکھ کر دینے سے انکار کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ دوا کبھی بھی اس خاتون پر مو¿ثر نہیں ہو گی جس کو کسی بھی نفسیاتی یا جسمانی مسائل کا سامنا ہے. خواتین کے لیے سیکس ایک جذباتی عمل ہے اور یہ سب کچھ ذہن میں شروع ہوتا ہے۔ایک عورت کا کبھی اپنے شوہر سے صحتمند جنسی تعلق نہیں ہو سکتا اگر وہ اس کی عزت نہیں کرتا اور اس کے ساتھ بدسلوکی کرتا ہے۔ کوئی علاج اس میں مدد گار ثابت نہیں ہوگا۔ مس کتب کا کہنا ہے کہ فلبانسیرن کی افادیت اس کے نقصان کے مقابلے میں بہت کم ہے انھوں نے خبردار کیا کہ ’بلڈ پریشر کا گرنا بہت سنگین مسئلہ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv