تازہ تر ین

اب سیلفی کے ذریعے تھری ڈی پرنٹڈ ماسک تیار

نیویارک( ویب ڈیسک ) خواتین کے میک اپ میں فیس ماسک کو غیرمعمولی حیثیت حاصل ہے اور جلد کو دیکھتے ہوئے عین اسی مناسبت سے فیس ماسک تیار کیا جاتا ہے۔ اب ایک کمپنی نے سیلفی کے ذریعے تھری ڈی فیس ماسک بنانے کا اعلان کیا ہے۔میک اپ اور چہرے کے لیے قدرے طبی مصنوعات بنانے والی مشہور کمپنی نیوٹروجینا نے ماسک آئی ڈی نام کا ایک نظام بنایا ہے۔ یہ سسٹم پہلے ایک سیلفی کے ذریعے ا?پ کی جلد اور خدوخال کا جائزہ لیتا ہے اور پھر تھری ڈی پرنٹر سے مطلوبہ فیس ماسک تیار کرکے دیتا ہے جو عین صارف کی ضرورت کے مطابق ہوتا ہے۔سیلفی کی مدد سے پہلے چہرے کا مکمل نقشہ بنایا جاتا ہے جس میں ناک اور دیگر خدوخال کی پیمائش کی جاتی ہے۔ اگلے مرحلے میں نیوٹروجینا کے اسکن 360 سسٹم کو استعمال کیا جاتا ہے جس میں کیمرے کے ا?گے ایک ا?لہ نصب ہوتا ہے جو ایپ کے ذریعے کام کرتا ہے۔ یہ نظام جلد کی رنگت، نمی، کیفیت، ا?نکھوں کے گرد حلقوں اور جھریوں کو بھی نوٹ کرتا ہے۔اس کے بعد چہرے کا نقشہ اور اسکن 360 کا مکمل ڈیٹا ایک سرور پر بھیجا جاتا ہے جو ایک تھری ڈی پرنٹر میں جاتا ہے۔ پرنٹر کی ماسک شیٹ پر پہلے سے ہی ہائڈروجل موجود ہوتے ہیں۔ جن میں سرخ سمندری گھاس اور ٹڈی سیم ( لوکسٹ بین) اور جلد کو بہتر بنانے والے اجزا شامل ہوتے ہیں۔ اس کے بعد انہیں ماسک کے چھ مقامات پر پھیلایا جاتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ہیالورونِک ایسڈ شامل ہے جو جلد کی نمی بہتر کرتا ہے۔ رنگت کو ہموار کرنے کے لیے وٹامن بی تھری، جھریاں دور کرنے کے لیے گلوکوزامائن اور وٹامن سی وغیرہ بھی اس ماسک کا حصہ ہے۔ کمپنی نے ابھی اس کی قیمت اور دیگر تفصیلات نہیں بتائیں اور توقع ہے کہ اس سال کے ا?خر تک یہ سہولت پہلے امریکا میں فراہم کی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv