سڈنی (ویب ڈیسک)آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کے چوتھے دن بھارتی کھلاڑیوں کے درمیان لڑائی کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی۔ہزاروں تماشائیوں اور درجنوں ٹی وی کیمروں کے سامنے دو بھارتی سینئر کھلاڑی اشانت شرما اور رویندرا جدیجا ایک دوسرے سے ا±لجھتے ہوئے دکھائی دیئے۔ دونوں کھلاڑیوں کے الجھنے کی ویڈیو براڈ کاسٹر نے آج ریلیز کی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی ٹیم کے دو دیگر کھلاڑیوں کلدیپ یادیو اور فاسٹ بولر محمد شامی نے ان دونوں کو علیحدہ کیا۔ابھی تک اشانت شرما اور رویندرا جدیجا کے درمیان بحث کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی لیکن کہا جارہا ہے کہ فاسٹ بولر اشانت شرما متبادل کھلاڑی جدیجا کی فیلڈنگ پوزیشن سے مطمئن نہیں تھے۔دونوں کھلاڑی اوور کے ختم ہونے کے وقفے میں ایک دوسرےسے الجھتے اور انگلیاں ا±ٹھاتے دکھائی دیئے۔