تازہ تر ین

’شکریہ برٹش ایئر ویز، ہمیں آگے ہی جانا ہے‘: ترجمان پاک فوج

راولپنڈی(ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان میں برطانوی ایئرلائن کے فلائٹ آپریشن کی بحالی پر ’برٹش ایئرویز‘ کا شکریہ ادا کیاہے۔برطانوی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز نے پاکستان میں 10 سال بعد اپنا آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے بھی اپنے ویڈیو بیان میں خوشی کا اظہار کیا ہے۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پاکستان میں فلائٹ ا?پریشن کی بحالی پر برٹش ایئرویز کا شکریہ ادا کیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی قوم اور سیکیورٹی فورسز کی 10 سالہ جدوجہد کے فوائد سامنے آنے لگے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی ٹوئٹ میں ’پر امن پاکستان‘ اور ’ہمیں آگے ہی جانا ہے‘ کے ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv