تازہ تر ین
naseer ul din

نصیرالدین شاہ نے کوہلی کو بدمزاج ترین کھلاڑی قرار دیدیا

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی ادا کارہ نصیر الدین شاہ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کو ہلی کو بدمزاج ترین کھلاڑی قرار دیدیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کچھ عرصہ پہلے ایک پروموشنل ویڈیو میں ویرات کوہلی اپنے ایک مداح کے ان ریمارکس کہ ”وہ موجودہ بھارتی کھلاڑیوں سے زیادہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بیٹسمینوں کو پسند کرتا ہے“ پر آگ بگولہ ہوگئے تھے اور جواب میں کہا تھا کہ جو غیرملکی کھلاڑیوں کو پسند کرتے ہیں ا±نہیں بھارت چھوڑ دینا چاہئے“۔سوشل میڈیا پرکوہلی کو اپنے اس بیان پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اب سینئر اداکار نصیرالدین شاہ بھی میدان میں آگئے ہیں اور ویرات کوہلی کو ’بدمزاج ترین کھلاڑی‘ قرار دے دیا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک بیان میں نصیرالدین شاہ نے کہا کہ ”ویرات کوہلی ناصرف دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں بلکہ بدمزاج ترین کھلاڑی بھی ہیں،کرکٹ میں ا±ن کی چمک تکبر اور برے رویے کے آگے پھیکی پڑ جاتی ہے اور ہاں میراملک چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے“سوشل میڈیا پر بھارتی اداکار کے اس بیان پر ملاجلا ردعمل سامنے آیا ۔ بعض کاکہنا ہے کہ آسٹریلینز کو ہرانے کے لئے اس قسم کا جارح مزاج ضروری ہے ¾ کچھ لوگوں نے نصیرالدین شاہ سے اتفاق کرتے ہوئے کوہلی پر تنقید کی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv