تازہ تر ین
pff

پی ایف ایف انتظامیہ کا فٹبال ہاﺅس کاچارج لینے کےلئے عدالت سے رجوع

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نومنتخب باڈی نے فیفا ہاس لاہور کا چارج لینے کے لیے سپریم کورٹ سے باقاعدہ رجوع کر لیا۔ پی ایف ایف کے نو منتخب صدر سید اشفاق حسین شاہ کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت عظمی کے احکامات کی روشنی میں ہمارا گروپ واضح اکثریت سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کا الیکشن جیت چکا ہے۔ عدالت سے درخواست ہے کہ فیفا ہاس لاہور کے چارج سنبھالنے کے تحریری احکامات جاری کیے جائیں۔پی ایف ایف کے الیکشن سپریم کورٹ کی نگرانی میں اسلام آباد میں ہوئے تھے جس میں سید اشفاق حسین شاہ صدر سردار نوید حیدر خان اور سید ظاہر شاہ نائب صدور منتخب ہوئے تھے۔، الیکشن سے ایک گھنٹہ قبل فیصل صالح گروپ نے انتخابات کا بائیکاٹ کردیا تھا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ فیڈریشن کے نائب صدر سردار نوید حیدر خان ہفتہ کو چارج لینے کے لئے فیفا ہاوس لاہور گئے تھے لیکن سیکرٹری فیڈریشن کرنل احمد یار لودھی نے یہ کہہ کر چارج دینے سے انکار کردیا تھا کہ جب تک سپریم کورٹ کی طرف سے تحریری آرڈر نہیں مل جاتے ، فیفا ہاوس کا چارج حوالے نہیں کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv