تازہ تر ین

ہانگ کانگ ڈالرز سے نہا گیا

کولون (ویب ڈیسک)اگر کبھی آسمان سے ڈالرز کی بارش ہوجائے تو زمین پر موجود افراد کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہے گا، اسی نوعیت کا ایک واقعہ ہانگ کانگ کے ایک غریب علاقے میں پیش آیا، لیکن یہ بارش آسمان کے بجائے ایک بلند عمارت سے کی گئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانگ کانگ کے ایک غریب علاقے شام شوئی پو میں وانگ نامی ایک شخص نے کیلنگ اسٹریٹ کی ایک بلند ترین عمارت سے ڈالرز برسائے، جنہیں پکڑنے کے لیے متعدد افراد جمع ہوگئے۔یہ ڈالرز دراصل کرپٹو کرنسی تھی جن کی مالیت ہانگ کانگ کے سو ڈالر یا 13 امریکی ڈالرز کے برابر تھی۔ کچھ افراد تو ڈالر لوٹنے چھت پر بھی چڑھ گئے، لیکن عین موقع پر پولیس نے پہنچ کر کئی افراد سے نوٹ اپنے قبضے میں لے لیے۔ وانگ نے پیسے برسانے کی حرکت ایک اسٹنٹ کے طور پر کی تھی، ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا تھا کہ اگلی بار وہ ایک ریسٹورینٹ کے کوپن برسائیں گے، تاہم اس سے قبل ہی انہیں پولیس نے حراست میں لے لیا۔پولیس کی تحقیقات کے مطابق وانگ ایک سکے بنانے والی کمپنی کے مالک ہیں، ساتھ ہی وہ ایک فیس بک پیج بھی چلاتے ہیں جس پر وہ کرپٹو کرنسی سے کاروبار کرنے کی تشہیر کرتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv