تازہ تر ین

ملک میں سردی کی شدید لہر، بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا

لاہور( ویب ڈیسک ) پنجاب سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے جب کہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقے کالام اور اسکردو میں سب سے کم درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں اور کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور میں درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور 5، مری صفر اور ملتان میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسری جانب خانیوال ملتان موٹروے شدید دھند کے باعث بند کردی گئی، ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے پر حد نگاہ صفر سے 25 میٹر رہ گئی ہے جس کے بعد ڈرائیونگ کے دوران فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پنجاب کے شہر لودھراں اور بہاولپور شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv