تازہ تر ین

چینی انجینئر کی رائیونڈ کی مسیحی لڑکی سے شادی

رائے ونڈ (نامہ نگار) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیا لے گیا ۔شادی کی تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت ۔تفصیلات کے مطابق قامی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کی ایک پلاسٹک بنانے والی فیکٹری میں کام کرنے والے چین کے انجینئر ژانگ کانگ کی دوستی مشن کالونی رائے ونڈ کے رہائشی لڑکی کے چچاسے ہوگئی جس کی جواں سالہ طلاق یافتہ یتیم بھتیجی جیا جینی فر کرسچن کالونی رائے ونڈ میں منسٹری سنڈے سکول چلاتی ہے جہاں چائنیز بھی عبادت کیلئے آتے جاتے ہیں ،اسی دوران فیکٹری انجینئر ژانگ کانگ کو جیا جینی فر پسند آگئی ،جو اس نے جیا جینی فرکے چچا سے شادی کی خواہش ظاہر کی جس کے نتیجہ میں فریقین کے گھر والوں نے بھی رضا مندی ظاہر کردی ،اس طرح رائے ونڈ کی لڑکی چائنہ کے رہائشی نوجوان کی بیوی بن گئی ،دونوں کا نکاح کرسچن رسم و رواج کے مطابق پورے مذہبی جوش و خروش سے منعقد ہوا جس میں چیئرمین داﺅد خان اور چیئرمین افضل خاں سمیت اہم سماجی و سیاسی شخصیات اور چینی ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv