تازہ تر ین

سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدائ کی چوتھی برسی آج منائی جائے گی

جہانیاں(آن لائن) سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداءکی چوتھی برسی 16دسمبراتوار کو منائی جائے گیاس المناک سانحہ کی یاد میں ملک بھر میں سیاسی و سماجی تنظیموں ،سول سوسائٹی کے زیر انتظام مساجد اوردیگر مقامات پر شہداءکی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کیجائے گی،اقلیتوں کی جانب سے بھی چرچز میںدعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں سانحہ کے شہداءکی یاد میں شمعیں روشن کی جائیںگی جبکہ جہانیاں سمیت ملک بھر میں مختلف سیمینارزاور تقریبات میں آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم شہداءکو خراج عقید ت پیش کیا جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سرگرم عمل پاک فوج اور شہداءکے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں پرنٹ میڈیا میں سانحہ پشاور کی تیسری برسی کے حوالے سے خصوصی اشاعت کی جائے گی جبکہ الیکٹرانک میڈیا پر بھی پروگرام پیش کئے جائیں گے۔پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے سانحہ اے پی ایس کی تیسری برسی کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv