تازہ تر ین
cabinet khabrain

وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس، وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ

 اسلام آباد(ویب ڈیسک)  وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بنی گالہ میں ہورہا ہے، جس میں وزیراعظم 6 وزارتوں کی کارکردگی پر بریفنگ لیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان وزارت صنعت، وزارت تجارت، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے، وزارتوں میں ایم کیوایم سمیت اتحادیوں کی وزارتیں بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا تھا جو ریکارڈ 9 گھنٹے تک جاری رہا تھا جس میں میں وزارتوں اورڈویژن کوکارکردگی بیان کرنے کا موقع دیا گیا اور وزیراعظم نے فرداً فرداً ہر وزیر کی کارکردگی کا جائزہ لیا تھا۔ آج کارکردگی پر وزارتوں کو بریفنگ کے لئے گزشتہ اجلاس سے دوگنا زیادہ وقت ملے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv