تازہ تر ین

ایشیا کپ کے لیے پاکستان ٹیم بھیجنے سے انکار

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ بورڈ نے ستمبر 2020میں پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ میں شرکت سے انکار کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی آفیشلز نے ڈھاکہ میں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ کے دوران پاکستانی حکام کو یہ پیغام پہنچا دیا ہے ۔ایک بی سی سی آئی آفیشل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایشیاکپ کھیلنا ناممکن ہے اسی لیے ہم نے انہیں آگاہ کردیا ہے کہ جس طرح ہم نے رواں سال ایشیا کپ کی میزبانی متحدہ عرب امارات میں کی ہے اسی طر ح انہیں بھی اسی قسم کا کوئی فیصلہ کرنا ہے ۔ یاد رہے کہ بھارت نے پاکستان کی وجہ سے اپنے ملک میں ایشیا کپ میزبانی کرنے سے انکار کردیا تھا اور اب بھی متحدہ عرب امارات ہی 2020میں شیڈول ٹورنامنٹ کے لیے متبادل وینیو کے طور پر سامنے آرہا ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ واپس لانے کیلئے محنت کررہا ہے اور اگر وہ بھارت ،سری لنکا اور بنگلہ دیش جیسی ٹیموں کو ایشیا کپ 2020میں شرکت کرنے کیلئے پاکستان آنے پر آمادہ کرنے میں کامیاب ہوگیا تو یہ اس کی بہت بڑی کامیابی ہوگی تاہم ایسا محسوس ہورہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان نے جانے کا فیصلہ کرچکا ہے اور شاید پاکستان کو بھارتی بورڈ کے اس فیصلے کے باعث اپنے ملک میں ٹورنامنٹ کروانے کی بجائے ایک بار پھر متحدہ عرب امارات کا ہی انتخاب کرنا پڑے ۔اس سے قبل بھی دونوں ممالک کے مابین سیاسی تنا کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ نے لاہور میں ہونےوالے ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس میں اپنا کوئی نمائندہ نہیں بھیجا تھا ۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل نے کامیابی سے پاکستان کا اچھا اور پر امن تاثر دنیا کے سامنے پیش کیا جس کے بعد ایشیاکپ 2020کی میزبانی پاکستان کو مل گئی۔میزبانی پاکستان کودینے کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ہوا۔وینیوز کا فیصلہ ایونٹ سے کچھ عرصے پہلے کیا جائےگا۔ایشیا کپ ستمبر 2020میں ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی طرز پر کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان میں مارچ 2009میں سری لنکا ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان میں کوئی بھی بین الاقوامی ایونٹ نہیں کروایا جاسکا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv