تازہ تر ین

آسٹریلیا نے پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز بھارت کیخلاف 6 وکٹوں پر 277 رنز بنالیے

پرتھ(ویب ڈیسک)آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنالیے۔آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے پرتھ ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مارکس ہیرس اور ایرون فنچ نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی وکٹ پر 112 رنز کی شراکت قائم کی تو فنچ 6 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنا کر جیسپرت بمبرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ ہوئے۔دوسری وکٹ پر عثمان خواجہ خاطر خواہ کارکردگی پیش نہ کرسکے اور 5 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جب کہ مارکس ہیرس کی اننگز بھی 70 رنز تک محدود رہی۔ شان مارش 45، پیٹر ہینڈکوم 7 اور ٹریوس ہیڈ 58 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے، کپتان ٹم پین 16 اور پیٹ کمنس 11 رنز کے ساتھ ناٹ آو¿ٹ ہیں۔بھارت کی جانب سے ایشانت شرما اور ہانوما ویہاری نے 2،2 جب کہ جیسپرت بمرا اور اومیش یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv