تازہ تر ین

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور (ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔خیبرپختونخوا کے شہر پشاور، دیر لوئراوربونیر سمیت مخلتف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکزکے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا تھا۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اورگھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہرنکل آئے تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv