تازہ تر ین

تحریک انصاف نے ن لیگ کے گڑھ میں الیکشن جیت کر نشست چھین لی

لاہور (جنرل رپورٹر) سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی خالی کردہ نشست پر انتخابی دنگل گزشتہ روز ہو ۔پی پی 168 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے ملک اسد کھوکھر اور مسلم لیگ ن کے رانا خالد قادری کے مابین کانٹے کا مقابلہ رہا ۔حلقہ پی پی کل رجسٹرڈ ووٹ1 لاکھ 26 ہزار 9 سو 12تھے۔73 ہزار 7 سو24 مرد ووٹرز جبکہ 53 ہزار 1 سو 83 خواتین ووٹرزنے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا تھا ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقے میں کل 83 پولنگ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔مردوں کے لیے 27 جبکہ خواتین کے لیے 25 پولنگ اسٹیشنز اور 31 پولنگ اسٹیشنز مشترکہ تھے جبکہ 262 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے تھے۔جن میں 145 پولنگ بوتھ مردوں جبکہ 117 خواتین کے لیے مختص تھے ۔ مسلم لیگ ن کو ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت بھی حاصل تھی ۔پی پی 168میں چھٹی نہ ہونے کے باعث ضمنی انتخاب پولنگ کا عمل سست روی کا شکاررہا ۔ن لیگ اور پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے ووٹرز کو گھر سے نکالنے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔پولنگ صبح 8بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 168میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں 80 سالہ بزرگ خاتون نے بھی ووٹ کاسٹ کیا۔80سالہ نذیراں نے المصطفیٰ سکول میں قائم پولنگ سٹیشن نمبر66میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ بزرگ خاتون کے پوتے آصف بھٹی نے بتایا کہ ان کی دادی چل نہیںسکتیں وہ انہیں گود میں اٹھا کر ووٹ ڈلوانے کے لئے لایا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں الیکشن سیل قائم کرکے پی پی 168کے ضمنی انتخاب کی مانیٹرنگ کی گئی ، (ن) لیگ نے بیلٹ باکسزکے حوالے سے تحفظات پر مبنی خط الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیا۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پنجاب کے سینئر نائب صدر ملک ندیم کامران، سابق وزیر بلدیات منشا اللہ بٹ ،اراکین اسمبلی پیر اشرف رسول ، سمیع اللہ خان ، ذیشان رفیق اور شہباز شریف کے ترجمان عطا اللہ تارڑ پرمشتمل الیکشن قائم کر کے پی پی 168 کے ضمنی انتخاب کی مانیٹرنگ کا ٹاسک دیا گیا۔الیکشن سیل کی جانب سے بیلٹ باکسز کے حوالے سے تحفظات پر مبنی خط الیکشن کو ارسال کیا گیا جبکہ ووٹنگ کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد بے ضابطگیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے رابطہ بھی کیاجائیگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv