تازہ تر ین

استاد سلامت علی خان کی 84ویں سالگرہ ‘ ریسٹو میں شام موسیقی

لاہور(شوبزڈیسک)نامور کلاسیکل گلوکار‘ شام چوراسی گھرانہ کے سپوت استاد سلامت علی خان کی گزشتہ روزپی سی ایسی آئی آر سوسائٹی کے ذوالقرنین شاہ اور نعیمہ کے ریسٹومیں84 ویں سالگرہ منائی گئی ۔جس میں نامور رائٹرز ‘ صحافیوں ‘ ڈاکٹرز اور موسیقی سے دلچسپی رکھنے والوں نے شرکت کی ۔مہمانوں کو میزبان ذوالقرنین شاہ‘ غالب اور نعیمہ کی طرف سے پھول پیش کئے گئے۔بعد ازاں مہدی حسن کے نامور شاگرد ڈاکٹر خالد سعید نے استاد کی غزلیں سنا کر محفل کو معطر کر دیا۔ان کے بعد نامور گٹارسٹ سجاد طافو نے ہیر کی دھن سنائی تو سب جھومتے رہ گئے۔ مہمانو ں میں خاور نعیم ہاشمی ‘ راشد فرزند علی‘ڈاکٹر خالد سعید ‘ ڈاکٹر سکلین‘سجاد طافو‘ جاوید احمد‘ محمد اسلم و دیگر نے مل کر کیک کاٹا اور استاد کو خراج عقیدت پیش کیا ۔یاد رہے کہ سلامت علی خان کو کلاسیکی گلوکاری اور موسیقاری کا استاد مانا جاتا تھا۔ انہوں نے بے شمار گانے گائے اور موسیقی ترتیب دی۔ انہوں نے اپنی گائیکی میں شاہ عبداللطیف بھٹائی، خواجہ غلام فرید ، بابا بلھے شاہ اور شاہ حسین کی شاعری کو خصوصی جگہ دی۔استاد راگوں کی بندشوں اور موسیقی کی تمام اصناف پر دسترس رکھتے تھے۔ راگ کی بڑھت ، لے کاری کا انداز اور گلے کی تیاری نے انہیں دوسرے گلوکاروں سے ممتاز بنائے رکھا۔ انہیں تمغہ حسن کارکردگی اور تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیاتھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv