تازہ تر ین

پاکستان پر امن ملک ، دہشتگردی پر قابو پا لیا گیا ، سرمایہ کاری کیلئے سازگار موحول ، سفارتکار محفوظ، عمران خان کی پالیسیوں پر عمل کرکے پاکستان جاپان بن سکتا ہے: سفیر رومانیہ کیچینل ۵ کے پروگرام ”ڈپلومیٹک انکلیو“ میں گفتگو

اسلام آباد ( انٹرو یو : ملک منظور احمد ،تصاویر: نیکلس جان) رومانیہ کے سفیر نیکو لائی گویا نے کہا ہے کہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان باہمی تجارت آئندہ چند سالوں میں 50کروڑ ڈالر سے تجاوز کر جائے گی ۔رومانیہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں بطور سب کنٹریکٹر کے طور پر شرکت کرے گا۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کےلئے ماحول بہت ساز گار ہے پاکستا ن میں بڑی حد تک دہشتگردی پر قابو پا لیا گیا ہے پاکستان ایک پر امن ملک ہے بیرون ملک میڈیا میں پاکستان کے بارے میں بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے جو ذمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔ پاکستان میں تمام غیر ملکی سفارتکاروں کو کوئی سیکورٹی خطرہ نہیں ہے میں پاکستان کو دوسرا گھر سمجھتا ہوں اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اگر اقتصادی اصلاحات اور پالیسیوں پر موثر انداز میں عمل در آمد کیا جائے تو مجھے یقین ہے کہ پاکستان اس خطے کا جاپان بن سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینل فائیو کے پروگرام ”ڈپلومیٹک انکیلو“ میں خصو صی انٹر ویو دیتے ہوا کیا۔رومانیہ کے سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی ، تجارتی ، معاشی اور سفارتی تعلقات کو فروغ دیا جائے گا۔ پاکستان دہشتگردی سے بہت متاثر ہوا ہے اور پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں موجودہ وزیر اعظم عمران خان سیکورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے اور اس خطے سے کشیدگی کو ختم کرنے کےلئے پرعزم ہیں اور موجودہ حکومت عام آدمی کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانا چاہتی ہے جس طرح موجودہ حکومت کرپشن کے خاتمے کےلئے اقدامات کر رہی ہے اس سے گڈ گورننس اور شفافیت لائی جا سکے گی ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی شاندار ہیں تعلیمی شعبے میں تعاون بڑھایا جا رہا ہے سی پیک ایک گیم چینجر ہے اور اس سے اس خطے کی تقدیر بدل سکتی ہے یہ 60ارب ڈالر کا منصوبہ رومانیہ اس منصوبے میں حصہ لے گا جو دونوں ممالک کے مفاد میں ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں بغیر سیکورٹی کے آزادنہ طور پر گھومتا ہوں اور مجھے کوئی سیکورٹی خطرہ نہیں ہے افواجِ پاکستان نے جانوں کے نذرانے دے کر دہشتگردی کا مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں آج سیکورٹی کی صو رتحال انتہائی اطمینان بخش ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار بھی پاکستان کو رخ کر رہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آنے والے سالوں میں پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔ پاکستان کو اقتصادی چیلنجز در پیش ہیں تاہم پالیسیوں میں تسلسل کی وجہ سے ان چیلنجز پو قابو پایا جا سکتا ہے۔ پاکستان چونکہ ایٹمی طاقت ہے اس لئے جنوبی ایشیاءمیں پاکستان کی خاص اہمیت ہے ۔ افغانستان میں قیام امن کےلئے پاکستان کی کوششیں قابل قدر ہیں ہم پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ثقافتی سفارتکاری کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کو قریب لایا جا رہا ہے ۔ انہو ں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہر سال سیاسی مشاورت کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے ذہن میں کبھی طالبان کا خیال نہیں آیا میڈیا یک طرفہ طور پر پاکستان کا تشخص غلط انداز میں اجاگر کرتا ہے جو کہ بلکل بے بنیاد ہے ۔ انہوں نے کہا دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے اور یہ دنیا کے کسی بھی ملک میں رو نما ہو سکتا ہے لیکن حکومت پاکستان کی کوششوں سے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے ۔ رومانیہ کے کاروباری برادری پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے میں گزشتہ دو سال سے یہاں بطور سفیر کام کر رہا ہوں اور یہ بات وثوق سے کہ سکتا ہوں کہ یورپ سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں اور بزنس کمیونٹی کو یہاں پاکستان میں کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطوں کا فعال بنایا جائے گا تا کہ دو طرفہ تعاون میں اضافہ کیا جائے گا۔ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تجارتی ، کاروباری اور معاشی تعلقات کو بہتر بنانے کےلئے پاکستان رومانیہ بزنس فورم اور پاکستان رومانیہ فرینڈ شپ فورم قائم کئے گئے ہیں اور ان کے اجلاس تواتر سے بلائے جاتے ہیں ۔مجھے دونوں ممالک کا مستقبل درخشاں نظر آ رہا ہے۔ پاکستان رومانیہ کا اہم تجارتی پارٹنر بن سکتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv