تازہ تر ین
cricket in gi

پاکستان میں عالمی کرکٹ کی واپسی ہدف،وسیم خان

لندن (آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے منیجنگ ڈائریکٹر(ایم ڈی )وسیم خان نے کہا ہے کہ اولین ترجیح پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہے،اپنی ترجیحات سوچ کر پاکستان آ رہا ہوں، پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کے مسائل ہیں اسکے ڈھانچے کو ازسرنو مرتب کرنااور اس میں مسابقت پیدا کرنی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو دنیا کے قابل احترام کرکٹ بورڈز میں دیکھنا چاہتا ہوں۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم خان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان آنے کے بارے میں بہت پرجوش ہیں۔میں برمنگھم میں رہتا ہوں لیکن میرا دل پاکستان کے لیے دھڑکتا ہے۔ میری بیگم کے رشتے دار لاہور میں رہتے ہیں۔ میری دو بیٹیاں 11 اور 9 سال کی ہیں ان کے لیے بھی پاکستان آنے کا تجربہ بہت ہی زبردست ہو گا۔

وسیم خان اپنی نئی ذمہ داری کو ایک بڑا چیلنج تصور کرتے ہیں لیکن انھیں یقین ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان کی کرکٹ کو دنیا میں ایک اہم مقام پر پہنچانے میں کامیاب ہوں گے۔وسیم خان کا کہنا تھا کہ ان کی اولین ترجیح پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ اپنی ترجیحات سوچ کر پاکستان آ رہے ہیں کہ انھیں کیا کرنا ہے۔میرے لیے اچھا موقع ہے کہ میں پاکستان کی کرکٹ کو پروفیشنل انداز میں استوار کروں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم اس وقت اپنی انٹرنیشنل کرکٹ متحدہ عرب امارات میں کھیل رہی ہے میں اسے دوبارہ پاکستان لانے میں اپنا کردار ادا کروں گا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کے مسائل ہیں اس کے ڈھانچے کو ازسرنو مرتب کرنا ہے اور اس میں مسابقت پیدا کرنی ہے۔ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو دنیا کے قابل احترام کرکٹ بورڈز میں دیکھنا چاہتا ہوں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv