تازہ تر ین

انسانی حقوق کی بڑی پامالی خود امریکہ کرتا ہے : علامہ امین شہیدی ، ملک سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا، حکومت کے سامنے بڑے چیلنجز ہیں : ملک منظور ، پارلیمانی نظام چلانے کیلئے کمیٹیوں کی بڑی ضرورت ہوتی ہے: کامران مرتضیٰ ، پیپلزپارٹی نے پی اے سی چیئرمین شپ کی آفر قبول نہیں کی: شاہدہ رحمانی کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خبریں کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر ملک منظورنے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں پی اے سی کی چیئرمین شپ پر کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں۔تحریک انصاف میں ایک ایسا گروپ بھی تھا جس نے کسی بھی صورت اپوزیشن لیڈر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ دینے کی مخالفت کی تھی۔چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ 7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق کوئی دوسرا امیدوار نہیں ہو گا شہباز شریف ہی امیدوار ہوں گے۔ملک اس وقت سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔حکومت کے سامنے اور بھی بہت سے چیلنجز ہیں۔شاہ محمود قریشی کو اس حوالے سے ٹاسک دیا گیا ہے شاید وہ کوئی درمیانی راستہ نکال سکیں۔ تحریک انصاف کے رہنماءغلام مرتضی ستی نے کہا کہ پاکستان میں سیاست غلط رویوں سے بدنام ہو رہی ہے۔اگر پی اے سی کا چیئرمین شہباز شریف کو لگایا جاتا ہے تو یہ بہت غلط فیصلہ ہو گا۔پیپلز پارٹی کی رہنماءشاہدہ رحمانی نے کہا پیپلز پارٹی کو چیئرمین پی اے سی کے لئے آفر بھی کی گئی لیکن ہم نے قبول نہیں کی۔آج جو فیصلہ ہوا ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔انہوں نےے کہا کہ سند ھ سب سے زیادہ گیس پیدا کرتا ہے لیکن صوبے میں گیس کی بندش تشویش ناک ہے اس کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔سی این جی کی بندش سے ٹرانسپورٹ کا نظام جام ہو گیا ہے۔ ماہر قانون کامران مرتضی نے کہا کہ پارلیمانی نظام چلانے کے لئے کمیٹیوں کی سخت ضرورت ہوتی ہے۔پی اے سی کے چیئرمین کے معاملے کو لٹکا کر وقت ضائع کیا گیا۔جو لوگ پارلیمنٹ میں منتخب ہو کر آتے ہیں انہیں قانون سازی کا اتنا پتہ نہیں ہوتا جو ایک المیہ ہے۔ مذہبی سکالرعلامہ امین شہید ی نے کہا کہ امریکہ ہر اس ملک کے خلاف ہتھکنڈے آزماتا ہے جس پر اس نے دباﺅ ڈالنا مقصود ہو۔انسانی حقوق کی سب سے بڑی پامالی تو خود امریکہ میں ہوتی ہے ۔فرانس میں جو ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔امریکہ صرف اپنے مفادات عزیز رکھتا ہے۔ہمارے کچھ کچے ذہن کے لوگ مذہبی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔امریکہ صرف اپنے مفادات کی خاطر سعودی کی حمایت کرتا ہے۔امریکی پابندیوں نے ایران کو مضبوط کر دیا۔پاکستان کو چاہئے اپنے وسائل استعمال کرے تاکہ امریکہ کے دباﺅ سے نجات ملے۔ صرف عزم کی ضرورت ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv