تازہ تر ین

پی پی 168 ضمنی انتخاب: سعد رفیق کی چھوڑی ہوئی نشست تحریک انصاف نے جیت لی

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 پر ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے کامیابی حاصل کرلی۔پی پی 168 لاہور کی یہ نشست خواجہ سعد رفیق نے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد خالی کی تھی،آرٹی ایس سسٹم کے تحت تمام 83 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ موصول ہوا جس کے مطابق پی ٹی آئی کے ملک اسد کھوکھر 17579ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ن لیگ کے رانا خالد محمود 16892ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔کامیابی کے بعد ملک اسد کھوکھر نے کہا کہ ‘میری کامیابی وزیراعظم عمران خان اور حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے، وہ وقت دور نہیں جب پورے لاہور سے پی ٹی آئی کامیاب ہو گی، ن لیگ کے ووٹ خریدنے کے الزام کی مذمت کرتا ہوں۔پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 لاہور کے لیئے کل 11 امیدوار میدان میں تھے تاہم اصل مقابلہ پی ٹی آئی کے ملک اسد علی کھوکھر اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا خالد محمود قادری کے درمیان ہوا۔پیپلز پارٹی نے اس نشست پر مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 912 ہے۔پی پی 168 میں ووٹنگ کے لیے 83 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پرامن الیکشن کے لیے رینجرز کو طلب کر رکھا تھا جبکہ پاک فوج کے جوان اسٹینڈ بائی پر رہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv