تازہ تر ین

کراچی میں آج سے یخ بستہ ہوائیں چلنے کا امکان

کراچی( ویب ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے آج شام سے کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے، جس کے باعث درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطاق کراچی میں کوئٹہ سے آنے والی سرد ہوائیں 20 سے 25کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں، جس کے باعث موسم خشک اور گرد آلود ہوسکتا ہے۔تاہم ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید بارش کا امکان مسترد کردیا۔دوسری جانب ‘ویدر اَپ ڈیٹس کراچی’ نے اپنے فیس بک پیج پر بتایا کہ رواں ہفتے اور اتوار کے روز کراچی کے باسیوں کو سائبیریا کی یخ بستہ ہواو¿ں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ویدر اَپ ڈیٹس کراچی کے مطابق ماہ دسمبر کے آغاز میں پیشگوئی کی گئی تھی کہ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں شہر قائد میں یخ بستہ ہوائیں چلیں گی، جن کا سلسلہ جمعے سے شروع ہوگا۔مزید بتایا گیا کہ یخ بستہ ہواو¿ں کی رفتار 30 سے 35 کلومیٹر تک ہوگی، جس کا زور 45 سے 55 کلو میٹر تک بڑھ سکتا ہے۔سرد ہواو¿ں کے باعث شہر کا درجہ حرارت دن میں 22 سے 24 ڈگری جب کہ رات میں 9 سے 12 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔مزید کہا گیا کہ یخ بستہ ہواو¿ں کے باعث دھول اور شدید ٹھنڈ کا امکان ہے جس کے باعث شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv