تازہ تر ین

آصف زرداری اور بلاول کا نیب کے سامنے پیش نہ ہونیکا فیصلہ

کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارٹی قائدین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری نیب کے سامنے پیش نہیں ہونگے۔بلاول بھٹو زرداری کے زیر صدارت پیپلز پارٹی کا کراچی میں اہم اجلاس ہوا جس میں سید خورشید شاہ، نیئر حسین بخاری، قائم علی شاہ، قمر الزماں کائرہ، مخدوم احمد محمود اور نثار احمد کھوڑو سمیت پارٹی کے اہم رہنماو¿ں نے شرکت کی۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کبھی بھی اپنے نظریے اور جدوجہد پر مصلحت کا شکار نہیں ہوئی، ہم آمروں اور ان کے حواریوں کے مظالم کا سامنا کرتے رہے ہیں اور کرتے رہٰں گے۔اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کٹھ پتلیوں کو اقتدار میں لانے کے لیے شرمناک ڈرائی کلیننگ مہم چلائی گئی، کٹھ پتلی سرکار عوام کو نوکریاں دینے کے بجائے ہزاروں لوگوں کو بے روزگار کر رہی ہے۔پیپلز پارٹی اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت نے حزب اختلاف کی جماعتوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے کی مہم شروع کر رکھی ہے، تحریک انصاف کی حکومت جعلی اور سطحی منصوبوں کے ڈھول بجا رہی ہے، حکومت کی پالیسیوں نے مہنگائی کو آسمان پر پہنچا دیا ہے اور قومی معیشت کو بربادی کے سمندر میں ڈبکیاں لگانے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔دنیا نیوز ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش نہیں ہونگے، دونوں قائدین کی جگہ ان کے وکلا کی ٹیم پیش ہوگی۔ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماﺅں نے کہاکہ نیب کٹھ پتلی ادارہ بن گیا ہے جسے حکومت پیپلزپارٹی اوراپوزیشن پارٹیوں کے خلاف آلہ کارکے طورپراستعمال کررہی ہے ۔اجلاس میں 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس میں نیئر حسین بخاری، قائم علی شاہ، خورشید احمد شاہ، قمرالزمان کائرہ،مخدوم احمد محمود، نثارکھوڑو، لطیف اکبر، علی مدد جتک، ھمایوں خان وقار مہدی اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں نے کہاکہ نیب نے اپنی غیر جانبداری کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے نیب اور ایف آئی اے کو پیپلزپارٹی اوراپوزیشن کے خلاف روبوٹ کی طرح استعمال کیا جا رہا ہے ،پیپلز پارٹی نے چار آمروں کو شکست دی ہے آصف زرداری بھی نہ ڈرے گا، نہ جھکے گا نہ تھکے گا۔پیپلزپارٹی چیئرمین نے اجلاس میں شریک رہنماﺅں کی آرا سے اتفاق کیا کہ قوم کے اجتماعی فیصلے کے خلاف اپنی کٹھ پتلیوں کو اقتدار میں لانے کے لیئے شرمناک ڈرائی کلیننگ مہم چلائی گئی اور اس کے بعد تحریک انصاف کی حکومت نے حزب اختلاف کی جماعتوں اور خصوصا پاکستان پیپلز پارٹی کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔ اجلاس نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت جعلی اور سطحی منصوبوں کے ڈھول تو بجا رہی ہے لیکن درحقیقت اس کی کمزور و بے سمت پالیسیوں نے مہنگائی کو آسمان پر پہنچا کر قومی معیشت کو بربادی کے سمندر میں ڈبکیاں لگانے پر مجبور کر دیا ہے۔ اجلاس نے تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے حددخلیوں کے خلاف جاری ظالمانہ کاروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا جس کے دوران داد رسی و تلافی کی کسی منصوبہ بندی کے بغیر فقط غریب لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور جس کے نتیجے میں ہزاروں پاکستانی اپنی روزی روٹی کمانے کے ذرائع سے محروم ہو رہے ہیں۔ اجلاس میں شریک رہنماﺅں نے کہاکہ کٹھ پتلی سرکار عوام کو نوکریاں دینے کے بجائے ہزاروں لوگوں کو بے روزگار کر رہی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ماضی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت آمروں اور ان کے حواریوں کے ہاتھوں ہونے والے مظالم کا سامنا کرتی رہی لیکن کبھی بھی اپنے نظریئے اور اس جدوجہد پر مصلحت کا شکار نہیں ہوئی، جس کا مقصد عوام کو غیرجمہوری اور جعلی جمہوریت پسندوں کے ہاتھوں جاری استحصال کا خاتمہ ہے۔ اجلاس کے دوران شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے 11 ویں یوم شہادت کے سلسلے میں 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے بعد صحافیوں کوتفصیلات بتاتے ہوئے پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل وقارمہدی نے کہا کہ27 دسمبر کو بی بی شہید بے نظیربھٹو کی برسی منعقد کی جارہی ہے،برسی کے لئے بھرپور تیاری کی جارہی ہے 26 دسمبر کو ملک بھر سے قافلے لاڑکانہ کے لئے روانہ ہونگے،27 دسمبر کوشہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے وکیل احتساب عدالت میں پیش ہونگے اورجواب داخل کرائیں گے نیب کے احتساب سے ڈرنے والے نہیں ،پی پی کی حکومت کو ہٹایا گیا رہنماﺅں کو عدالتوں میں گھسیٹا گیا،زرداری صاحب نے گیارہ سال قید و بند کی صعوبتیں برداشت کی ہیں اوراب بھی وہ حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیارہیں ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv