تازہ تر ین

وزیراعظم کا گیس کے بحران پر نوٹس ، اہم حکمنانہ جاری کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک+ نیوز ایجنسیاں) وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں گیس کے مصنوعی بحران کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے نااہلی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ 72گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی۔ اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت ملک میں گیس بحران سے متعلق اجلاس ہوا، وزیر پٹرولیم کی جانب سے گیس کےحالیہ بحران پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ حالیہ گیس بحران کی ذمہ داری ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی پرعائد ہوتی ہے، وزیراعظم نے کمپریسرز سے متعلق معلومات پوشیدہ رکھنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی میں نااہلی کا مظاہرہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم نے وزیرپٹرولیم کو دونوں اداروں کے منیجنگ ڈائریکٹرزکے خلاف فوری انکوائری کر کے72گھنٹے میں مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نے صارفین کی سہولت کے لئے گیس کی طلب اور رسد کیلئے منصوبہ بندی مربوط بنانے کی ہدایت بھی دی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مربوط منصوبہ بندی کریں تاکہ عوام کو آئندہ ایسی صورت حال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ تین روز سے جاری گیس کا بحران مصنوعی نکلا، سندھ کی گیس پنجاب کو فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے، پی پی ایل کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گمبٹ گیس فیلڈ میں کوئی خرابی نہیں ہے بلکہ گیس بحران کی اصل وجہ آر ایل این جی ٹرمینل میں خرابی ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ٹرمینل ایف ایس آریومیں کام جاری ہےجس سے گیس فراہمی رکی اور ایس ایس جی سی گیس پنجاب کو فراہم کررہی ہے۔ گیس دوسرے صوبے کو فراہم کرنے کی وجہ سے کراچی میں مصنوعی بحران پیدا ہوا ہے۔ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ گمبٹ اور کنر پساکھی فیلڈ سو فیصد پیداوار کررہی ہیں۔ وزیر اعظم نے سوئی سدرن اور سوئی نادرن کے ایم ڈیز کیخلاف تحقیقاتی کارروائی 72 گھنٹے میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر پیٹرولیم تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں۔ واضح رہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے ایک ہفتے سے گیس فیلڈز میں خرابی کا دعویٰ کیا ہے جس سے انڈسٹریز اور رہائشی علاقوں میں گیس کی سپلائی بری طرح متاثر ہے۔ایک ہفتے کے دوران سندھ بھر میں 4 دن سی این جی اسٹیشنز بھی بند رہے اور سوئی سدرن نے غیرمعینہ مدت تک سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی بند کردی ہے۔سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بند ہونے سے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے بسیں نہ چلانے کا اعلان کیا ہے جس سے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک بلوچستان میں خوش حالی اور مواقع لائے گا۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے کیڈٹ کالج قلعہ سیف اللہ کے طلبا و طالبات سے ملاقات کے موقع پر کیا، ملاقات میں وزیربرائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال بھی موجود تھیں۔سابق حکومتوں کی وجہ سے بلوچستان پسماندگی کا شکار رہا، جہاں بھی کرپشن ہوگی عوام کی حالت ابتر رہے گی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سابق حکومتوں کی وجہ سے بلوچستان پسماندگی کا شکار رہا، جہاں بھی کرپشن ہوگی عوام کی حالت ابتر رہے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں ترقیاتی فنڈ دیہات کی سطح پرملیں گے، بلوچستان میں قلت آب پرقابو پانے کے لئے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک سے بلوچستان میں خوش حالی آئے گی اور روزگار ملے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے کیڈٹ کالج مستونگ کے طلباءنے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی تھی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور وہاں کے طالب علموں کو تعلیم کے مواقع فراہم کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv