تازہ تر ین

شریف خاندان نے ذاتی ملازمین کے اکاﺅنٹس سے کروڑوں ڈالر باہر بھجوائے ، سٹیٹ بنک کی رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شریف خاندان کیخلاف سٹیٹ بنک کی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ رپورٹ میں اہم انکشافات، شریف خاندان کے ڈرائیوروں، ویٹروں، مالی، مشیر اور جاتی امراءاور ماڈل ٹاﺅن کے ملازمین کے اکاﺅنٹس میں کروڑوں ڈالر کی ٹرانزیکشنز کی گئیں نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب پولیس کے کانسٹیبلز کے اکاﺅنٹس بھی کروڑوں کی منتقلی کیلئے استعمال ہوئے پانامہ سکینڈل میں نام آنے کے بعد بنکوں نے مشکوک ٹرانزیکشنز کی رپورٹ ایف ایم یو کو دیں۔ جنوری 2011ءسے جولائی 2017ءکے دوران نوازشریف کو بیرون ملک سے 1 کروڑ ڈالر بھجوائے گئے وصولیوں میں سے 78 کروڑ مریم نواز کے منتقل کئے گئے۔ اکتوبر 2013ءاور جولائی 2017ءکے دوران ہل میٹلز سٹیل سے نوازشریف کو 35 ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ شریف خاندان اور ان کے خاندان کے اکاﺅنٹس میں فضل داد اور مسرور انور فنڈز جمع کراتے رہے۔مقصود نامی ایک بنک صارف کے اکاﺅنٹ سے 900 ٹرانزیکشنز کی گئیں، 4 ارب کے غیر معمولی لین دین پر یو بی ایل نے الرٹ جاری کر دیا۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ مقصود نامی شخص 5 مرلہ کے گھر میں رہتا ہے۔ بعد ازاں مقصود دبئی فرار ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق جب بنک نے مشکوک ٹرانزیکشنز کی نشاندہی کر کے منی لانڈرنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔ انجم اقبال کو ہل میٹلز سے ساڑھے 17 کروڑ بھجوائے گئے۔ انجم نے شریف خاندان کے ڈرائیور پنوںخان کے اکاﺅنٹ میں پیسے ٹرانسفر کئے۔ انجم اقبال نے ہی پنجاب پولیس کے اہلکار ندیم سرور کے اکاﺅنٹ میں پیسے بھیجے کانسٹیبل محمد اقبال کے اکاﺅنٹ میں پیسے ٹرانسفر کئے گئے۔ انجم کے اکاﺅنٹ سے 272 بار ٹرانزیکشنز کی گئیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv