تازہ تر ین

اخبار فروش کے بغیر اخبار کا وجود نامکمل ہے،اخبارمارکیٹ لاہور کی بلڈنگ کی حالت انتہائی خستہ کسی بھی وقت گرسکتی ہے:چیف ایڈیٹر خبریںضیاشاہد

لاہور (خبر نگار) تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں ضیاشاہد کا کہنا تھا کہ میں اخبار فروش یونین کے منتخب نئے عہدیداروں کو مبارکباد دیتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ یہ نئی منتخب باڈی اخبار فروش کے مسائل بھر پور طریقے سے حل کرے گی انہوں نے کہا کہ اخبار فروش ہمارے اخبارات کا اہم ستون ہیں ان کے بغیر اخبارات نامکمل ہیں یہ اپنے مسائل کو چھوڑ کر اخبارات کی ترسیل کو برقت ادا کرتے ہیں یہ نہ گرمی دیکھتے ہیں نہ سردی اپنے کام میں مگن رہتے ہیں ۔اخبار فروشوں کے درپیش مسائل بارے خطاب کرتے ہوئے ضیا شاہد نے کہا کہ اخبار فروش کی عمارت انتہاہی خستہ حالت ہے یہ کسی بھی وقت گر سکتی ہے انہوں نے وزیر اطلاعات سے کہا کہ اپ حکومت میں ہیں اور اپکی حکومت انسانی حقوق کے بنیادی کام کر رہے ہیں جو کسی حکومت نے نہیں کئے اپ اس بلڈنگ بارے اپنی حکومت سے ضرور بات کریں ۔چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں ضیا شاہد نے اخبارات کے مسائل بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اخباری صنعت پہلے سے جھٹکوں سے چل رہی ہے لیکن موجودہ ھکومت نے اس کو سنبھالا دیا ہے اب اشتہارات بھی شروع ہوگئے ہیں حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ اور بہتری کی طرف جائیں سرکولیشن کے حوالے سے ضیا شاہد نے اپنا امریکی دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مشرف دور میں مشرف کے ساتھ امریکہ گیا اور وہاں ایک تقریب میں امریکی صدر بش سے سوال کیا دوسرے دن میں اپنے بیان کے ھوالے سے اخبار لیا تو دیکھا اس میں وہ کوریج ہی نہیں تھی وجہ پوچھنے پر معلوم ہوا کہ جو خبر یہاں کے ٹی ویز پر چل جائے وہ دوسرے دن اخبارات میں شائع نہیں ہوتی لیکن یہاں ہمارے اخبارات میں وہ خبریں شائع ہوتی ہیں جو ساری رات ٹی وی چینلز پر چل چکی ہوتی ہیں ہمیں اخبارات میں ایسا مواد شائع کرنا ہوگا جس سے اخبار نویسوں میں اضافہ ہو یہ کام ہم سب نے بیٹھ کر کرنا ہوگا اخبار فروشوں کو ساتھ بیٹھاناہوگا ان سے رائع لینی ہوگی کیونکہ اخبار فروش کو زیادہ علم ہوتا ہے کہ اخبار کی ترسیل کیسے بڑھائی جاسکتی ہے ۔جاجی محمد رفیق مغل سرپرست اعلی الیکشن بورڈ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اخبارات کی ترقی کے ساتھ ہماری ترقی ہے اگر اخبارات کی صنعت مسائل کا شکار ہوگی تو ہماری معاشی حالت خراب ہوگی اس لیئے اخبارات کو درپیش مسائل کو حکومت جلد حل کرے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری عمارات انتہاہی خستہ حالت میں ہے حکومت اس پر توجہ دے اور یہاں نئی عمارات کا اعلان کرے ضیا شاہد نے صیح نشاندھی کی ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ عمارات گر جائیے اور حادثہ رونما نہ ہوجائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv