تازہ تر ین

حکومت اخبار فروشوں کے حقوق بارے سوچے، اخبار کی ترسیل کیلئے پیاروں کے جنازے چھوڑ دیتے ہیں:چوہدری نذیر، سابق حکمران اخبارات کے اربوں روپے کے بقایاجات ہمارے کھاتے میں ڈال گئے،اخبارفروش یونین کے عہدیداروں کو مبارکباد، مسائل کے حل کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کراﺅں گا: فیاض الحسن چوہان کا تقریب سے خطاب

لاہور(خبر نگار) اخبار فروش یونین لاہور کے زیراہتمام نئے منتخب عہدیداروں کی حلف برداری کے حوالے سے الحمرا میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔تقریب میں چیف ایڈیٹرروزنامہ خبریں ضیا شاہد سمیت دیگر پرنٹ میڈیا و الیکٹرانک میڈیا کے ایڈیٹر ز ،گروپ ایڈیٹر ز اور ڈائریکٹرز کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات وثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عمران خان سمیت ہم سب اخبار فروشوں کے ساتھ ہیں جبکہ ضمیر فروشوں کے خلاف ہیں سابقہ حکومت ضمیر فروش تھی ان کا ڈالا ہوا گند موجودہ حکومت صاف کر رہی ہے ان ضمیر فروشوں نے اخبارات کے اربوں روپے کے بقایاجات ہمارے ورثہ میں ڈال گئے ہیں جبکہ انہوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جس سے بیرون ممالک اپنے ناجائز اثاثے بنائے اب اس کا حساب مانگا جارہا ہے تو چیختے چلاتے پھر رہے ہیں جب ان کو حساب دینا ہوگا ۔انہوں نے مذید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار میرٹ وویژن پالیسی پر عمل پیرا ہیں ہماری حکومت نے میرٹ سے ہٹ کر کوئی کام نہیں کرنا ہمارے لئے تمام میڈیا قابل احترام ہے ہماری کسی سے اقربا پروری نہیں ہے ہماری حکومت میرٹ پر ریگولر بینادوں پر اشتہارات دے رہی ہے اور سابقہ بقایاجات بھی کلیر کئے جارہے ہیں بلکہ عمران خان نے چاروں صوبائی ووفاقی وزراءاطلاعات کے ساتھ میٹنگ کی اور ہدایات جاری کیں کہ میڈیا کے بقایاجات فوری کلیر کئے جائیں ۔ اب سابقہ حکومت کی طرح اقربا پروری نہیں ہوگی کہ اپنوں کو 36کروڑ کے اشتہارات اور پیٹرول پمپ سمیت دیگر نوازشات کی گئیں تاکہ ہماری مدا سراہی ہو اب ایسا نہیں ہوگا ۔انہوں نے مذید کہا کہ عمران خان کا شوکت خانم ہسپتال بنا نا ،یونیورسٹیز بنانا اتنا بڑا کارنامہ نہیں تھا جتنا انہوں نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے یہ بہت بڑا کارنامہ ہے قوم کےلئے سابقہ حکومت نے تو بیرونی سازشوں کو کامیاب کرنے کےلئے میڈیا کو استعمال کروایا لیکن اب ایسا نہی ہوگا اب صرف پاکستان کی ترقی کےلئے کام کرنا ہوگا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے بے حد خوشی ہوئی کہ ہمارے درمیان ایسی شخصیت موجود ہیں جو اس تقریب مین بیٹھے پرنٹ میڈیا کے ایڈیٹرز ،گروپ ایڈ یٹر ز و ڈائریکٹرز کے استاد ہیں اور سب ان کو اپنے استاد محترم کے نام سے پکار رہیں وہ ہیں ضیا شاہد آج سے وہ میرے بھی استاد محترم ہیں ویسے بھی یہ میرے بزرگ ہیں ان کا احترام دل سے کرتا ہوں ۔آخر میں وزیر اطلاعات نے اخبار فروش یونین کے عہدیداروں کو مبارکباد دی اور ان کے مطالبات بارے ان کا کہنا تھا کہ یونین کے مطالبات وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سامنے رکھوں گا بلکہ نئی منتخب باڈی کو وزیراعلی سے ملاقات کرواﺅں گا اور انشاءاللہ ان کے مطالبات منظور ہونگے۔صدر اخبار فروش یونین چوہدری نزیر احمد نے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام کا شکر گزار ہوں کی انہوں نے اپنے قیمت وقت سے ہم اخبار فروشوں کو بھی وقت دیا۔انہوں نے کہا کہ ٹی وی ہمارے لیئے نعمت بن کر آئے لیکن ان سے ہمیں نقصان بھی ہوا ان سے اخبارات کی ترسیل کم ہوئی ہے ترسیل بڑھانے کےلئے اخبارات کو کچھ کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک میں میڈیا ایک ستون کی حیثیت رکھتا ہے سیاست اور صحافت ایک دوسرے کےلئے اہم ہیں یہ ایک دوسرے کو مظبوط کریں ان کے ساتھ اخبار فروش بھی ایک اہم ستون ہے ہمارے ورکرز پورے پاکستان میں ہیں اور اخبار کی ترسیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ان کے بارے حکومت کو بھی سوچنا چاہیے ان کے حقوق کےلئے بھی کوئی قانون ہونا چاہیے ہمارے ورکرز اخبارات کی ترسیل کےلئے اپنے جنازے بھی چھوڑ دیتے ہیں تاکہ ترسیل بروقت ہو ۔اس تقریب سے سینئر صحافی ارشاد عارف ،محسن گواریہ، میاں حبیب ،رحمت علی رازی ،نوید کاشف ،سہیل اشرف ،نوید چوہدری ،علی احمد ڈھلو سمیت یونین کے عہدیداروں سنیئر نائب صدر ملک امتیاز ،نائب صدر سجاد عظیم ،جنرل سیکرٹری محمد الیاس، جوائنٹ سیکرٹری رانا مقصود، سیکرٹری اطلاعات شیخ عمر یاسین، فنانس سیکرٹری، چیئرمین الیکشن بورڈ ذوالفقار احمد لون اور سیکرٹری جنرل الیکشن بورڈ چوہدری عاشق نے بھی خطاب کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv