تازہ تر ین

فیس بک پر دوستی لڑکی بھاگ کر محبوب کے گھر پہنچ گئی ، لڑکے کا پہچاننے سے انکار ، ڈاکوﺅں کی سرغنہ ہونے کا الزام ، اطلاع پر” خبریں ہیلپ لائن “ ٹیم بھی پہنچ گئی

فیصل آباد (یونس چوہدری سے)فیس بک پر نوجوان سے دوستی کرنےوالی نوجوان خوبرو لڑکی گھر سے فرار ہو کر فیصل آباد میں اپنے محبوب کے گھر پہنچ گئی۔ لڑکے اور اس کے والدین نے لڑکی کو پہنچانے اور قبول کرنے سے انکار کر دیا اور لڑکی کو ڈاکوﺅں کی سرغنہ ہونے کا الزام عائد کر کے اسے مارنے لگے تو لڑکی نے خود کو ان کے گھر کے کمرے میں بند کر دیا۔ اہل خانہ کے ون فائیو پر کال کرنے سے پولیس موقع پر آ گئی اور لڑکی کو کمرے سے نکال کر اپنے ساتھ چوکی گلفشاں کالونی لے گئی جبکہ اطلاع ملنے پر ”خبریں ہیلپ لائن ٹیم“ بھی موقعہ پر جا پہنچی اور پولیس کے ذریعے لڑکی کو اس کے والد اور یوسی چیئرمین سمیت معززین کے حوالے کر دیا۔ جس پر چیف ایڈیٹر جناب ضیاءشاہد اور خبریں ٹیم کو ڈھیروں دعائیںدی گئیں۔ تفصیل کے مطابق جڑانوالہ کینال روڈ کی رہائشی 28سالہ مہوش کی فیس بک پر فیصل آباد علی ہاﺅسنگ کالونی کے رہائشی نوجوان بلال سے دوستی ہو گئی۔ دونوںپیار و محبت کی پتنگیں بڑھاتے ہوئے شادی کرنے کا وعدہ کرتے رہے اور نوجوان اپنی محبوبہ کی اپنی والدہ رضیہ سے بھی فیس بک پر بات کرواتا رہا۔شادی کا وعدہ کرنے پر مہوش گزشتہ روز گھر سے فرار ہو کر اپنے محبوب بلال کے گھر علی ہاﺅسنگ کالونی پہنچ گئی ۔ تو اس کے عاشق اور گھر والوں نے بے وفائی کرتے ہوئے اس کو قبول کرنے اور پہنچانے سے ہی انکار کر دیا اور اس پر ڈاکوﺅں کی سرغنہ ہونے کا الزام عائد کر دیا۔ اس کو تشدد کا نشانہ بنانے لگے تو لڑکی نے بھاگ کر خود کو کمرے میں بند کر لیا تو اہل خانہ نے کال کر کے پولیس کو بلوا لیا۔ پولیس لڑکی اور لڑکے والوں کو چوکی گلفشاں لے گئی اور مہوش نے ایس ایچ او تھانہ جھنگ بازار اور چوکی انچارج کو خبریں ہیلپ لائن ٹیم کی موجودگی میں تمام صورتحال سے آگاہ کیا مگر بلال اور اس کے والدین کے مہوش کو قبول کرنے کے انکار پر اس کی رضا مندی سے اس کے والد مقصود سے جڑانوالہ میں فون پر رابطہ کیا تو وہ معززین کے ہمراہ چوکی گلفشاں پہنچ گیا۔ جس پر خبریں ٹیم اور ایس ایچ او منصور صادق نے بھاگ کر آنےوالی لڑکی مہوش کو اس کے والد مقصود، یوسی چیئرمین رانا سعید اور دیگر معززین کے سپرد کر دیا۔ جو لڑکی کو لےکر جڑانوالہ اپنے گھر روانہ ہو گئے۔ لڑکی کے والد اور معززین نے خبریں کا شکریہ ادا کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv