تازہ تر ین

ہاکی ورلڈ کپ: انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

بھوونیشور(ویب ڈیسک) انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ہاکی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، سولہ ٹیموں کی عالمی ایونٹ میں پاکستان ٹیم بارہویں نمبر پر رہی۔ہاکی ورلڈ کپ بھارت میں جاری ہے۔ پہلے کوارٹرز فائنل میں انگلینڈ نے ارجنٹائن کو تین دو سے شکست دی۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم بھی سیمی فائنل میں داخل ہو چکی ہے، اس نے فرانس کو تین صفر سے ہرایا۔گزشتہ روز 4 بارعالمی چیمپئن بننے والی پاکستانی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی تھی۔ ہاکی ورلڈ کپ کے پری کوارٹرز فائنل میں بھی پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بیلجیم نے پاکستان کو 0-5 سے ہرا دیا، بیلجیم کے الیگزینڈر ،تھامس، کیڈرک، ڈاکیئر اور ٹام نے گول کئے۔بیلجیم نے پاکستان کے خلاف پری کوارٹرز فائنل کے پہلے کوارٹر میں دو گول کی برتری حاصل کی۔ بیلجیم کی طرف سے الیگزینڈر اور تھامس نے گول سکور کئے۔دوسرے کوارٹر میں بیلجیم نے گول کرکے برتری کو تین صفر کر دیا۔ بیلجیم کا تیسرا گول کیڈرک چارلیئر نے کیا، تیسرے کوارٹر میں ڈاکیئر نے چوتھا گول کیا جبکہ پانچواں گول ٹام نے کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv