تازہ تر ین

رجنی کی ”2.0“ بزنس 600کروڑ سے اوپر ‘ ریکارڈ ٹوٹ گئے

لاہور(شوبزڈیسک)بالی وڈ سٹار رجنی کانت اوراکشے کمار کی جوڑی نے عامر خان کے بعد سلمان خان کو بھی مات دے دی۔ ” ٹوپوائنٹ زیرو2.0“ نے” ٹھگز آف ہندوستان“ کے بعد ”ریس تھری“ کو بھی بزنس میں پیچھے چھوڑ دیا ۔جدید سپیشل ایفیکٹس ، حیرت انگیز کہانی اور شاندار پرفارمنسز سے مزین بالی وڈ کی میگا سائنس فکشن فلم ” ٹوپوائنٹ زیرو2.0“ کی دوسرے ہفتے میں بھی باکس آفس پر حکمرانی برقرار ہے ۔کیدارناتھ بھی بزنس میںکوئی فرق نہیں ڈال سکی۔ ہندی زبان میں مجموعی بزنس 167کروڑ ہوگیا ہے ‘ ٹھگز آف ہندوستان کابزنس 152اورریس تھری کا 166 کروڑتھا۔فلم کی نمائش چند ہفتے مزید جاری رہے گی ۔ دوسری جانب تامل ، تیلگو اور تھری ڈی فارمیٹ میںفلم کامجموعی بزنس پہلے ہی 600کروڑ سے زائد ہو چکا ہے ۔

جبکہ” ٹوپوائنٹ زیرو2.0“ باہوبلی سمیت کئی دیگر سپر ہٹ فلموں کے باکس آفس بزنس کے ریکارڈ کو توڑ چکی ہے ۔۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv