تازہ تر ین

ہسپتال عملے کی غفلت سے رکشے میں بچی کی پیدائش ، خبریں کی خبر پر داکٹر ، ایل ایچ وی ، نرس کا تبادلہ

ساہےوال(نمائندہ خبرےں) خبرےں کی خبر پر اےکشن ڈی سی ساہےوال مےاں زمان وٹو نے غفلت برتنے والے اےک ڈاکٹر اور اےل اےچ وی اور نرس کو سےنٹر سے ہٹانے کا حکم اور سےنٹر پر لےڈی ڈاکٹر تعےنات کر نے کا حکم اور ڈی اےچ او ساہےوال کو مزےد تحقےقات کر کے رپورٹ پےش کر نے کا حکم دے دےا۔گز شتہ ورز رازنامہ خبرےں مےں شہہ سر خےوں سے خبر شائع ہوئی کہ ڈاکٹروں کی نا اہلی کی وجہ سے ہسپتال سے گھر جاتے ہوئے خاتون نے اےک بچی کو رکشہ مےں جنم دے دےا تھا جس پر ڈی سی ساہےوال نے خبرےں ہےلپ لائن کی خبر پڑھنے کے بعد عملے کے خلاف فوری کارروائی کر نے کا حکم دےا تھا۔گز شتہ روز ساہےوال کے نواحی گاﺅں کسو وال آر اےچ سی 4/14.Lمےں عملے کی ہٹ دھر می غرےب محنت کش کی حاملہ بےوی کو ہسپتال مےں دا خل کر نے کی بجائے زبر دستی گھر بھےج دےا اور گھر جاتے ہوئے را ستے مےں رےلوے پھاٹک کے قرےب عمران کی بےوی نے رکشہ مےں بچی کو جنم دے دےا۔ 13/14.Lکے رہا ئشی محنت کش محمد عمران نے بتاےا کہ مےں محنت مزدوری کر تا ہوں مےں پرائےوےٹ ہسپتال کے لئے مےرے پاس پےسے نہےں ہےں مےں اپنی بےوی کو ڈلےوری کےلئے ہسپتال لےکر آےا لےکن ہسپتال انتظامےہ نے ہمےں ٹائم دے کر ٹر خا دےالےکن رات کی شفٹ کی لےڈےز سٹاف نے مےری بےوی کو دا خل کر نے کی بجائے گھر بھےج دےا اور کہا کہ کچھ دن کے بعد لےکر آنا ابھی ڈلےوری مےں ٹائم ہے ۔ےہ کہہ کر ہسپتال کا عملہ چلا گےا جب مےں اپنی بےوی کو رکشہ مےں گھر لے کر جا رہا تھا تو راستہ مےں شدےد تکلےف کی حالت مےں ڈلےوری ہو گئی شدےد سر دی کی وجہ سے زچہ و بچہ کی حالت نازک ہو گئی ہے جو سنبھل نہےں سکی۔مےں غرےب آدمی ہوں مےرے ساتھ انتہائی زےادتی ہوئی ہے جبکہ ڈی سی ساہےوال مےاں زمان وٹو نے خبرشائع ہو تے ہی ڈی اےچ او ساہےوال کو فوری کاروائی کر نے کا حکم دےا اور ڈاکٹرا وےس سمےت اےک اےل اےچ وی اور اےک نرس کو وہاں سے ٹرانسفر کر دےا۔زرائع سے ےہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹرا وےس کی ہسپتال کے عملے کی شکاےات پر پہلے ہی انکوائرےاں چل رہی تھےں جس کی ابھی تحقےقات جاری تھےں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv