تازہ تر ین

ٹف رہنے کے باعث رینکنگ میں تنزلی آئی، اعصام

اسلام آباد(اے پی پی) قومی بین الاقوامی ٹینس سٹار اعصام الحق نے کہا ہے کہ سال 2018ءعالمی مقابلوں میں ان کےلئے بڑا ٹف رہا ہے جس کی وجہ سے عالمی رینکنگ میں تنزلی آئی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال 2019ءمیں عالمی رینکنگ میں بہتری کےلئے پر امید ہوں۔ جونیئر کھلاڑیوں کو جب بھی ضرورت پڑی تو انہیں ٹپس دینے کےلئے تیار ہوں۔ ملک میں بین الاقوامی ٹینس کے مقابلے بحال ہوئے ہیں جس سے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری آئے گی۔ گزشتہ روز ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سال 2018ءمیں انجری کے باعث ان کی عالمی رینکنگ میں تنزلی آئی ہے، پہلے وہ عالمی رینکنگ میں 20 ویں نمبر پر تھے تاہم کمر کی تکلیف کے باعث اب وہ 46 نمبر پر آگئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اب وہ مکمل طور پر فٹ ہے اور بین الاقوامی مقابلوں کےلئے پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال 2019ءمیں وہ بین الاقوامی مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے عالمی رینکنگ میں مزید بہتر بنانے کی کوشش کرینگے۔ اعصام الحق نے کہاکہ فیڈریشن نے انہیں قومی کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دینے کا کہا تھا تو انہوں نے کہا کہ وہ جب بھی پاکستان میں ہوںگے وہ قومی کھلاڑیوںکو تربیت سے نوازیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں انٹرنیشنل ٹینس کے مقابلے خوش آئند ہیں، ملک میںعالمی مقابلے واپس لانے کےلئے فیڈریشن نے اہم کردار ادا کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ قومی کھلاڑی اور پاکستانی نمبر ون عقیل خان کا متبادل ابھی تک سامنے نہیں آیا۔ وہ مسلسل قومی ایونٹس جیت رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کےلئے انہیں سخت تربیت کی ضرورت ہے اور انہیں زیادہ سے زیادہ قومی ایونٹس کےلئے میدان میں اتارنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ فیڈریشن زیادہ سے زیادہ قومی ایونٹس کا انعقاد کرے تاکہ ان میں سے باصلاحیت نوجوان کھلاڑی سامنے آسکیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv