تازہ تر ین

امریکہ نے طالبان کا پرانا مذاکرات کا مطالبہ بھی مان لیا: رحیم اللہ یوسفزئی ، حالات تبدیل ہوچکے اب طالبان پر پاکستان کا پہلے جیسا اثرو رسوخ نہیں رہا: جنرل (ر) اعجاز اعوان ، سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے: طاہرہ اورنگزیب ، اب کرپشن ختم ہوگی: احمد رضا قصوری کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی رہنماءطاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعدرفیق اور سلمان رفیق کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ہر شخص کو پاکستان میں رہ کر کاروبار کرنے کا حق ہے۔چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیراگون سٹی کے حوالے سے کوئی ایک بھی شکایت کنندہ سامنے نہیں آیا۔صرف ن لیگ کے لوگوں کی گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔مریم اورنگزیب کے خلاف بھی کوئی شواہد نہیں ۔نیب بغیر دستاویزی ثبوت کے مسلم لیگ ن کے لوگوں کو پکڑ رہی ہے۔وزارت داخلہ نے حمزہ شہباز کو نہیں بتایا تھا کہ ان کا نام ای سی ایل میں ہے۔نیب کے سابق ڈپٹی پراسکیوٹر راجہ عامر عباس نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں تک مسلم لیگ ن کی حکومت رہی اس لئے مسلم لیگ ن کے لوگوں کے خلاف نیب کارروائیاں کر رہا ہے۔وائٹ کالر کرائم میں بہت زیادہ تحقیقات کرنا پڑتی ہیں تب ہی اصل مجرم پکڑا جاتا ہے۔ ماہر قانون احمد رضا قصوری نے کہا کہ ریاست نے فیصلہ کر لیا کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنا ہے کیونکہ کرپشن کے باعث پاکستان معاشی طور پر اس نہج تک پہنچ گیا۔اپوزیشن میں بیٹھے لوگ کوئی دودھ کے دھلے نہیں چورڈاکو ہیں۔عمران خان نے تو صاف کہہ دیا ان کی پارٹی میں بھی اگر کوئی کرپٹ ہے اس کےخلاف بھی بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔خواجہ برادران کو نیب نے بالکل صحیح پکڑا ہے۔ان کا ماضی دیکھا جائے تو ان کا تعلق ایک عام متوسط گھرانے سے تھا اب ارب پتی کیسے ہو گئے۔مجھے شریف فیملی کا سیاسی اختتام نظر آ رہا ہے۔ دفاعی تجزیہ کار جنرل ر اعجاز اعوان نے کہا کہ حالات بہت تبدیل ہو چکے اب طالبان پر پاکستان کا پہلے جیسا اثرورسوخ نہیں رہا۔افغان ہر طرح کی بات ماننے کو تیار نہیں ہوتے۔امریکہ دنیا کو پیغام دینے کی کوشش کر رہاہے پاکستان نے مکمل تعاون نہیں کیا۔پنٹاگون تو پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرتا ہے لیکن امریکی صدر ٹرمپ نہیں۔ تجزیہ کار رحیم اللہ یوسف زئی امریکہ نے پہلی بار امن کے لئے ایلچی مقرر کیا ہے امریکہ نے طالبان کا پرانا مذاکرات کا مطالبہ بھی مان لیا ہے ۔طالبان کہتے ہیں غیر ملکی فوج افغانستان سے نکل جائے۔امریکہ نے پاکستان سے بھی تعاون کا مطالبہ کیا ہے امریکہ سمجھتا ہے پاکستان کے بغیر یہ مسئلہ حل نہیںہو گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv