تازہ تر ین

خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نے کوشش کی پیراگون سوسائٹی سے لاتعلقی ظاہر کریں: امجد اقبال ، کوئٹہ سے ڈیم فنڈ میں کافی بڑی رقم آئی جو خوشخبری ہے: ناصر قریشی ، خواجہ برادران ڈی ایچ اے میں فائلوں پر کمیشن لیتے تھے‘ زمینوں پر بھی قبضے کئے گئے: میاں افضل ، ندیم ضیا نے ایک ہی پلاٹ کئی مرتبہ فروخت کیے: مدثر نواب ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار امجد اقبال نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نے پوری کوشش کی پیراگون سوسائٹی سے لاتعلقی ظاہر کریں لیکن سب کو معلوم ہے پیراگون سوسائٹی سے تعلق تو ہے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی گرفتاری متوقع تھی۔ چینل فائیو کے پروگرام کالم نگاروں میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیصر امین بٹ نے وعدہ معاف گواہ بن کر کوئی ثبوت تو دیے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیسز کی شفاف طریقے سے تحقیقات ہونی چاہئے۔ حمزہ شہباز کو طیارے سے آف لوڈ کیا گیا گرفتار نہیں کیا گیا۔ کے پی کے وزیراعلی محمود خان کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائی ہونی چاہئے۔ اگر نیب چاہے تو حکومت مداخلت نہیں کر سکتی۔ صرف پاکستان نہیں پوری دنیا میں کرپشن کےخلاف مہم جاری ہے کیونکہ کرپشن کا پیسہ دہشت گردی کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے۔ کالم نگار مدثر نواب نے کہا کہ اس سے قبل خواجہ سعد رفیق کہتے رہے قیصر امین بٹ بھی بے قصور ہیں لیکن اب مان رہے ہیں وہ ملزم تھا لیکن ندیم ضیاءکو یہ بچانا چاہتے ہیں۔ قیصر امین بٹ نے اپنے بیان میں کہا ندیم ضیاءسے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان نے ملوایا۔ ندیم ضیاءنے ایک ہی پلاٹ کئی مرتبہ فروخت کئے۔ خواجہ برادران کو معلوم نہیں تھا کہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا تھا میرا تو پیراگون میں کوئی پلاٹ ہی نہیں۔ مریم اورنگزیب کے حوالے سے اگر خبر آئی ہے تو اس کے پیچھے وجہ ہے۔ پاکستان کے ارب پتی لوگوں کا پیسہ زیادہ تر باہر ہے۔ کالم نگار میاں افضل نے کہا کہ شہباز شریف، فواد حسن فواد اور خواجہ برادران کی گرفتاری سوسائٹی کیس میں ہوئی۔ گھر ایک بھی نہیں بنا لیکن لوگوں سے پانچ ارب اکٹھے کئے گئے۔ خواجہ سعد رفیق سپریم کورٹ میں کہہ چکے ہیں ان کا پیراگون سے تعلق نہیں اگر وہ تعلق مان جاتے تو معاملہ اور ہوتا۔ خواجہ برادران ڈی ایچ اے میں فائلوں پر کمیشن لیتے تھے۔ زمینوں پر بھی قبضے کئے گئے۔ انہوں نے کہا احد چیمہ اور شہباز شریف نے میٹنگ کی اور کاسہ ڈویلپرز کو لے کر آئے جس میں سپارکو سمیت تین کمپنیاں تھیں۔ کاسہ ڈویلپرز نے اتنے بڑے پراجیکٹ پر کبھی کام نہیں کیا تھا۔ کے پی کے وزیراعلی کو بھی پکڑا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا پانی زندگی ہے۔ کالم نگار ناصر قریشی نے کہا کہ مالم جبہ کیس میں وزیراعلی کے پی کو طلب کیا گیا لیکن ان کےخلاف ایکشن سست ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے ڈیم فنڈ میں کافی بڑی رقم آئی جو ایک خوشخبری ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv