تازہ تر ین

سوڈان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں گورنر اور وزیراعلیٰ کی ہلاکت کی تصدیق

خرطوم (ویب ڈیسک )مغربی سوڈان میں گورنر اور وزیراعلیٰ کو لے جانا والا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان کی ریاست القضارف میں گورنر سمیت اہم حکومتی شخصیات کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر لینڈنگ سے قبل موبائل فون ٹاور سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔سرکاری ٹیلی ویڑن نے ہیلی کاپٹر حادثے میں القضارف کے گورنر میر غنی صالح ، ا±ن کی کابینہ کے وزیراعلیٰ، صوبائی وزیر برائے زراعت، مقامی پولیس چیف اور بارڈر فورس کے محافظ کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ہیلی کاپٹر حادثہ ایتھوپیا کے سرحدی علاقے کے نزدیک پیش ا?یا تاہم سرکاری ٹیلی ویڑن نے حادثے کی وجہ نہیں بتائی۔دوسری جانب سوڈان کی نیوز ایجنسی سونا (SUNA) نے گورنر سمیت 6 اعلیٰ حکومتی شخصیات کی ہلاکت اور فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔واضح رہے سوڈان کے زیادہ تر طیارے اور ہیلی کاپٹرز روسی ساختہ اور پرانے ہیں جس کے باعث حادثات معمول ہیں۔ رواں برس ستمبر میں فوجی طیارہ تباہ ہونے سے دو پائلٹ ہلاک جب کہ اکتوبر میں دو فوجی طیاروں میں تصادم سے 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv