تازہ تر ین

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہفتہ کے روز افغانستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ہفتہ کے روز کابل کا دورہ کریں گے جہاں وہ افغان قیادت سے دیر پا امن اور سیاسی مفاہمت کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں امن کیلئے سیاسی حل تلاش کرنا پڑے گا، افغان مہاجرین کی تین دہائیوں سے میزبانی کررہے ہیں، افغان مفاہمتی عمل میں پیش رفت ہوئی ہے لیکن تمام تر ذمہ داری پاکستان پر نہیں ڈالی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ درخواست کے باوجود افغانستان میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات نہیں مل رہیں جبکہ وہاں پر قید پاکستانیوں پر الزامات سے متعلق بھی سفارت خانے کو آگاہ نہیں کیا جارہا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو خط میں گزارش کی ہے کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ افغان عمل میں پاکستان اپنا حصہ تو ڈال رہا ہے مگرذمہ داری ہم پرنہیں ڈالی جاسکتی، مشترکہ ذمہ داری کے ساتھ ہی یہ معاملہ حل ہوسکتا ہے، افغانستان میں عدم استحکام سے پاکستان بھی متاثر ہوتا رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv