تازہ تر ین

ویڈنگ آف 2018نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ،ہالی دڈ اور بالی وڈ نے شو جما دیا

ممبئی (ویب ڈیسک ) بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی یوں تو 12 دسمبر کو ہوگی، تاہم ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز 9 دسمبر سے ہوچکا۔ان کی شادی سے متعلق یہ خبریں پہلے ہی آچکی ہیں کہ شادی میں دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کے لیے 100 جیٹ طیاروں اور درجنوں جیگوار، مرسڈیز، پورشے اور بی ایم ڈبلیو جیسی لگڑری گاڑیوں کو مہمانوں کو بک کیا جا چکا ہے۔یہی نہیں بلکہ یہ خبریں بھی پہلے ہی آچکی ہیں کہ مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی کے دعوت نامے کے ذریعے لوگوں کو سونے کی مالائیں بھی پیش کی گئی ہیں۔این ڈی ٹی وی کے مطابق ایشا امبانی کی شادی کی تقریبات 9 دسمبر کو شروع ہوئیں، جب کہ 10 دسمبر کو راجستھان کے شہر ادے پور کے پرتعیش اور تاریخی ہوٹل میں ہوئیں۔شادی سے قبل ہونے والی سنگیت اور رقص کی تقریبات میں جہاں امریکی پاپ گلوکارہ بیونسے پرفارمنس کرتی دکھائی دیں، وہیں ان تقریبات میں سابق امریکی وزیر خارجہ اور صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن بھی نظر آئیں۔علاوہ ازیں شادی کی تقریبات میں سچن ٹنڈولکر، شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان، رنویر سنگھ، ابھیشک بچن، کترینہ کیف، دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا، ایشوریا رائے اور گوری خان سمیت کئی بولی وڈ شخصیات بھی نظر آئیں۔یہی نہیں بلکہ یہ شخصیات ارب پتی شخص کی بیٹی کی پرتعیش شادی میں مہمانوں کو محظوظ بھی کرتی نظر آئیں۔شادی کی تقریبات میں جہاں دلہن کی والدہ نیتا امبانی اور والد مکیش امبانی رقص کرتے دکھائی دیے، وہیں دلہن خود بھی ناچتی نظر آئیں۔تقریب میں ابھیشک بچن اور رنویر سنگھ بھی اپنی اپنی بیویوں کے ساتھ ڈانس کرتے دکھائی دیے۔شاہ رخ خان نے بھی اپنی اہلیہ گوری خان کے ہمراہ ڈانس کرکے لوگوں کو محظوظ کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریبات میں10 دسمبر کو 51 ہزار افراد کو 3 وقت کا کھانا بھی کھلایا گیا۔ساتھ ہی سنگیت کی تقریبات میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو بھارت بھر کی 108 مختلف طرح کی رسومات اور آرٹس کے کرتبوں سے محفوظ کیا گیا۔
بھارت میڈیا کے مطابق مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی میں اربوں روپے خرچ کیے جائیں گے، تاہم شادی میں کتنا خرچہ کیا جائے گا، اس حوالے سے فوری طور پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv