تازہ تر ین

میاں صاحب آپ کا ہنسنا بند ہو گیا ؟ لیکن میاں صاحب کا شاعرانہ جواب

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت جاری ہے،احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کی سماعت کر رہے ہیں۔نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کے حتمی دلائل جاری ہیں۔احتساب عدالت نے نواز شریف کو جانے کی اجازت دیدی،احتساب عدالت کے باہر صحافی نے سابق وزیراعظم سے سوال کرتے ہوئے کہا ”میاں صاحب آپ کاہنسنابندہوگیاہے“اس کے جواب میں نوازشریف نے کہا کہ ہنسناکیساہم توکھل کے روبھی نہیں سکتے۔انہوں نے کہا معافی چاہتا ہوں مختصر جواب دیا ہے لیکن دل سے دیا ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے اہلیہ کلثوم نواز کی وفات کے بعد عدالت میں پیشی پر میڈیا سے گفتگو کرنا بند کر دی ہے جبکہ ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی خاموش ہیں اور گھر تک محدود ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv