تازہ تر ین

سارہ علی خان نے اپنا 30 کلو وزن کیسے کم کیا؟

ممبئی( ویب ڈیسک ) بولی وڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں فلم ’کیدرناتھ‘ کے ساتھ قدم رکھ لیا، جس میں ان کے کام کو کافی پسند کیا جارہا ہے، تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ سارہ کو یہاں تک پہنچنے کے لیے صرف اداکاری ہی نہیں سیکھنی پڑی بلکہ خود پر بھی کافی محنت کرنی پڑی۔سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان نے فلم ’کیدرناتھ‘ کے ساتھ بولی وڈ میں ڈیبیو کیا، جبکہ ان کی دوسری فلم ’سمبا‘ بھی رواں ماہ 28 تاریخ کو نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔سارہ علی خان نے خود اپنے کئی انٹرویوز میں بتایا تھا کہ بولی وڈ میں قدم رکھنے سے قبل ان کا وزن کافی زیادہ تھا، جس کی ایک وجہ ان کا کھانے پینے کا شوق جبکہ دوسری وجہ ہارمون کے مسائل تھے، جن سے وہ اب بھی لڑ رہی ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ جب وہ بیرون ملک سے تعلیم حاصل کرکے واپس بھارت آئیں تو ان کی والدہ ایئرپورٹ پر انہیں پہچان ہی نہیں سکیں، جس کی ایک وجہ یہ تھی کہ سارہ کا وزن 96 کلو تھا، جبکہ بھارت آنے سے قبل انہوں نے ارادہ کیا کہ بولی وڈ کا حصہ بننے سے پہلے وہ اپنے وزن کو کم کریں گی۔سارہ نے بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے آگے رویا کرتی تھی کیوں کہ وہ اداکارہ بننا چاہتی تھی، جس کے بعد امریتا نے انہیں وزن کم کرنے کا مشورہ دیا جس کے بعد وہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ وزن کم کرنے کی ورزش کرتی رہیں، اس دوران سارہ اور امریتا ایک دوسرے سے ویڈیو پر بات بھی نہیں کرتے تھے۔اداکارہ نے بتایا کہ ’96 کلو وزن سے 30 کلو کم کرنے کے بعد جب میں بھارت واپس آئی تو والدہ نے مجھے ایئرپورٹ پر پہچانا ہی نہیں، میں بےحد تبدیل ہوگئی تھی اور وہ مجھے صرف میرے بیگز دیکھ کر پہچانی‘۔سارہ نے بتایا کہ انہیں وزن کم کرنے میں ایک سے ڈیڑھ سال کا وقت لگا۔امریکا میں اپنی تعلیم حاصل کرنے والی سارہ نے بتایا کہ انہوں نے یونیورسٹی کے آغاز میں اپنا وزن تو بڑھایا لیکن اس کے اختتام سے قبل اسے سخت ڈائیڈنگ اور ورزن کی مدد سے کم بھی کرلیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv