تازہ تر ین

کراچی میں عمارتیں قید سے رہاہو گئیں ، 6 منزلوں کا عام اجازت

کراچی (ویب ڈیسک )سپریم کورٹ نے کراچی میں 6 منزل سے زائد عمارت کی تعمیرات پر پابندی سے متعلق فیصلہ واپس لیتے ہوئے قوانین کے مطابق کثیر المنزلہ عمارت بنانے کی اجازت دے دی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کراچی میں 6 منزل سے زائد عمارتوں کی تعمیر پر عائد پابندی کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت سپریم کورٹ نے 6 منزل سے زائد عمارت کی تعمیرات پر پابندی سے متعلق فیصلہ واپس لے لیا اور قانون کے مطابق تعمیرات جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 6 ماہ قبل 6 سے زائد منزلہ عمارت کی تعمیرات پر پابندی عائد کی تھی جسے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آف پاکستان (آباد) نے چیلنج کر رکھا تھا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیئرمین آباد حسن بخشی نے عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے کثیرالمنزلہ عمارتوں پر عائد 2 سال سے لگی پابندی ختم کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2 سال میں ہم نے کئی مشکلات برداشت کیں، انڈسٹری میں موجود تمام لوگوں نے ہمارا ساتھ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق بلڈنگ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور قانون کے مطابق نقشہ پاس کرنے کا کہا گیا ہے۔چیئرمین آباد کا کہنا تھا کہ شہر میں اچھی بلڈنگ بنے گی تو دنیا میں اچھا پیغام جائے گا۔انہوں نے شکایت کی کہ ہمارے 500 منصوبے اپروول کے لیے روکے ہوئے تھے اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے)، واٹر بورڈ اور دیگر ادارے بھی اب ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ہر جگہ پر الگ الگ فلور کا قانون ہے، کسی جگہ 2 فلور کسی جگہ 5، کسی جگہ 15 منزلوں تک کا قانون ہے، یہ سب قانون کے مطابق تعمیر کی جائیں گی۔چیئرمین آباد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جو 50 لاکھ گھر دینے کا اعلان کیا ہے اس میں ہمارا تعاون ان کے ساتھ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv