تازہ تر ین

ایمپریس مارکیٹ کیلئے متبادل جگہ کیلئے عدالت کا حکم سامنے آ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کراچی میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ ہم نے کہا تھا کہ پورے کراچی کے لیے ایمپریس مارکیٹ کو ماڈل علاقہ بنایا جائے، اب سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا فرض پورا کرے اور اگر متاثرین کو متبادل جگہ دینی ہے تو صوبائی حکومت فراہم کرے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کراچی میں تجاوزات اور 35 ہزار رفاہی پلاٹوں پر قبضے کے معاملے پر سندھ حکومت کی نظرثانی درخواست، سابق ناظم نعمت اللہ خان کی درخواست سمیت دیگر درخواستوں کی سماعت کی۔سندھ حکومت کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ سلمان طالب الدین پیش ہوئے۔ایڈووکیٹ جنرل سلمان طالب الدین نے نظر ثانی درخواست پر دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے ایمپریس مارکیٹ کے اطراف تجاوزات کے خاتمے کا حکم دیا تھا، مگر صوبائی حکومت کو پورے شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی پر تحفظات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایک دوکاندار کی دوکان گئی، جس سے اس کا روزگار چلا گیا، آپریشن کو بہتر انداز سے کیا جا سکتا ہے، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا ایمپریس مارکیٹ کے اطراف کا ایریا خالی کرا لیا گیا؟ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایمپریس مارکیٹ کے اطراف کا مکمل ایریا خالی کرا لیا گیا ہے۔ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے آپریشن سے بڑے پیمانے پر بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے، عدالت نے ایمپریس مارکیٹ اور ملحقہ علاقوں کے لیے حکم دیا تھا، سندھ حکومت متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے کہا تھا کہ پورے کراچی کے لیے ایمپریس مارکیٹ کو ماڈل علاقہ بنایا جائے، تجاوزات تو ہٹ گئیں اب متبادل جگہ کا ایشو آئے گا۔عدالت نے مزید ریمارکس دیئے کہ اگر پہلے حکم پر عمل درآمد ہوگیا تو اب سندھ حکومت بتائے کہ تجاوزات والوں کو کیا دیں گے؟چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پہلا حکم یہ تھا کہ ایمپریس مارکیٹ کی تجاوازت کا خاتمہ کریں، اب سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا فرض پورا کرے، متبادل جگہ دینی ہے تو سندھ حکومت دے، ہم نے کب منع کیا ہے۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے دلائل جاری رکھتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے 2 احکامات دیے جاچکے ہیں، تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے 26 اکتوبر کا آردڑ موجود ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv