تازہ تر ین

کراچی مئیر اور سندھ حکومت آمنے سامنے ، آپریشن کی استدعا مسترد

کراچی ( ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ نے شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں گھروں اور کاروباری جگہوں سے تجاوزات ہٹانے کا عمل فی الحال روکتے ہوئے کل صبح تک میئرکراچی، وفاقی اور صوبائی حکومت سے پلان طلب کرلیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کی پارکوں پر قبضے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے سماعت کے دوران سندھ حکومت کی جانب سے تجاوزات آپریشن کے خلاف نظر ثانی اپیل کو بھی یکجا کرلیا۔سماعت کے سلسلے میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور میئر کراچی وسیم اختر عدالت میں ہوئے، میئر کراچی کے تاخیر سے پیش ہونے پر چیف جسٹس نے برہمی کا بھی اظہار کیا۔سماعت کے آغاز پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہاکہ تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے 26 اکتوبر کا آرڈر ہے، اس حوالے سے دو احکامات دیے جاچکے ہیں، اس حکم میں ایمپریس مارکیٹ کے حوالے سے حکم دیا تھا۔اے جی سندھ کا کہنا تھا کہ لوگوں کا گزر بسر ہے، لوگ دکانوں میں ہی سوتے ہیں، حکومت سندھ لوگوں کو جلد از جلد آباد کرنا چاہتی ہے۔اے جی سندھ کے دلائل پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ عدالت ایمپریس مارکیٹ کے ایشو کو ماڈل ایشو بنانا چاہتی ہے، کیا ایمپریس مارکیٹ سے تجاوزات ختم کردی گئی ہیں؟ اس پر اے جی سندھ نے بتایا کہ جی ایمپریس مارکیٹ سے تجاوزات ختم کرادی گئی ہیں۔جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ہم یہ تو نہیں کہ سکتے ناکہ وہ دوبارہ تجاوزات کرلیں، اب آگے کی ذمہ داری حکومت کی ہے، متبادل سے متعلق ہم نے کہیں منع نہیں کیا۔چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ وسیم اختر کہاں ہیں؟ اس پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ راستے بند ہیں وہ آرہے ہیں، جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کیا وہ ٹرام سے آرہے ہیں؟ باقی لوگ بھی تو آئے ہوئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv