تازہ تر ین

کابینہ میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی : عمران خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے واضح اور دوٹوک اعلان کیا کہ کارکردگی کی بنیاد پر ہی ارکان کابینہ میں رہیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری کارکردگی ہی مخالفین کے لئے بہترین جواب ہو گی جبکہ کارکردگی کی بنیاد پر ہی وزارتوں میں ردوبدل کروں گا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کابینہ ارکان سے تین بنیادی سوال کئے کہ اب تک کتنے اہداف حاصل کئے گئے بچت اقدامات سے کتنی رقم حاصل ہوئی مستقبل میں اہداف کے حصول کے لئے کیا منصوبہ بندی کی گئی۔ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوا جس میں تمام وفاقی وزرا سمیت وفاقی سیکریٹریز نے شریک کی۔ اجلاس میں وزارتوں اورڈویژن کوکارکردگی بیان کرنے کا موقع دیا گیا اور وزیراعظم نے فردا فردا ہر وزیر کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق ہر وزارت اور ڈویژن کو بریفنگ کے لئے 10 منٹ دئیے گئے، بریفنگ کے بعد وزرا سے 5 منٹ سوالات وجوابات بھی ہوئے۔ وفاقی وزرا اپنے ہمراہ 100 روزہ کارکردگی کی رپورٹس لائے تھے۔ اجلاس سے پہلے کہا جارہا تھا کہ کارکردگی تسلی بخش نہ ہونے پر وزرا کے قلمدان تبدیل ہو سکتے ہیں تاہم ایسا کوئی فیصلہ نہ ہوا۔وزیراعظم آفس کی جانب سے کابینہ کے خصوصی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو سروس ڈیلیوری اور کفایت شعاری سے متعلق کئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی اور وزیراعظم نے وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جبکہ وزارتوں اور ڈویژنز نے مستقبل کے منصوبوں سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ہر تین ماہ کے بعد کابینہ اراکین کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، کارکردگی کا جائزہ لینے کا مقصد حکومت کی سمت کو درست رکھنا ہے جب کہ وزیراعظم نے وزارتوں اور ڈویژنوں سے 5 سالہ منصوبے بھی مانگے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہر تین ماہ کے بعد کابینہ اراکین کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، کارکردگی کا جائزہ لینے کا مقصد حکومت کی سمت کو درست رکھنا ہے جب کہ وزیراعظم نے وزارتوں اور ڈویژنوں سے 5 سالہ منصوبے بھی مانگے۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم کو سروس ڈیلیوری اور کفایت شعاری سے متعلق کیے اقدامات پر بریفنگ دی گئی اور وزیراعظم نے وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جب کہ وزارتوں اور ڈویژنز نے مستقبل کے منصوبوں سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا، وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں وزراسے کارکردگی بارے 3 ،3 سوال کئے گئے ۔اجلاس میں کابینہ ارکان کی کارکردگی کیلئے اجلاس ہر 3 ماہ بعدبلانےکافیصلہ کیا ہے جس میں کارکردگی کاجائزہ لے کربہتری کیلئے اقدامات تجویزکئے جائیں گے، اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزارتوں کی کارکردگی کاجائزہ لینے کامقصد حکومتی کارکردگی بہتربناناہے،حکومت کابنیادی مقصدعام شہری کے معیارزندگی کوبہتربناناہے،ترجمان وزیراعظم کے مطابق تمام وزارتوں کومتعلقہ شعبوں میں بہتری کیلئے 5سالہ منصوبہ دینے کاٹاسک دیا گیا ہے ،اس کے علاوہ وفاقی وزراسے آئندہ کارکردگی بہتربنانے کیلئے اقدامات سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔ پی ٹی آئی حکومت کی وفاقی کابینہ نے طویل ترین اجلاس کا ریکارڈ قائم کر دیا، 9 گھنٹے طویل اجلاس میں 26 وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ شیخ رشید! آپ کو ریلوے افسران فیل کرنے کی کوشش تو نہیں کر رہے؟ وزیرِ اعظم کا سوال وزرا، وزرائے مملکت، مشیران اور معاونینِ خصوصی 11 بجے سے وزیرِ اعظم آفس میں موجود تھے۔ شاہ محمود، پرویزخٹک، اسدعمر اور شفقت محمود بریفنگ دے کر قومی اسمبلی پہنچے۔ باقی رہنے والی وزارتوں کا جائزہ لینے کے لیے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر 3 ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کا با قاعدہ جائزہ لیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، وزارتیں 100 دنوں کے اہداف کے حصول کے لیے لائحہ عمل مرتب کریں۔ جن وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ان میں داخلہ، خارجہ، دفاع، اطلاعات، ریلوے، خزانہ، منصوبہ بندی اور مواصلات شامل ہیں، وزیرِ اعظم نے کابینہ ارکان سے تین سوالات پر زور دیا کہ بہ طور وزیر اب تک کیا کیا؟ آئندہ کی منصوبہ بندی کیا ہے؟ اخراجات میں کتنی کمی کی؟ سخت سوالات پر کچھ وزرا کا شوگر لیول کم ہوا تو کسی کو بھوک نے ستایا، کھانے کے مطالبے پر صرف اسنیکس سے تواضع کی گئی، وزیرِ اعظم نے تسلی بخش کارکردگی پر کئی وزرا کو شاباش بھی دی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ بہتر کارکردگی پر وزرا کی وزارت اور قلم دان دونوں محفوظ رہیں گے، وزرا کو ہٹانے کی خبریں دے کر انتشار پھیلایا جاتا ہے۔ شیخ رشید کو کابینہ اجلاس میں ڈیسک بجا کر داد دی گئی، وزیرِ اعظم نے ان سے سوال کیا آپ کو ریلوے افسران فیل کرنے کی کوشش تو نہیں کر رہے؟ انھوں نے جواب دیا ’ابھی تو حالات ٹھیک ہیں، ایسا محسوس کیا تو آپ کے علم میں لاو¿ں گا۔‘ اجلاس میں شاہ محمود قریشی کو شاباش دی گئی اور فیصل واوڈا کی بھی خوب واہ واہ ہوئی، وزیرِ اعظم نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر پہلی بار سنجیدہ اقدام کیے گئے۔ وزیرِ اعظم نے بعض وزرا کو کارکردگی بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv