تازہ تر ین

کاغذی کاروائی نہیں چلے گی ، فوٹو سیشن کی بجائے عوامی خدمت کے نتائج دیں : عثمان بزدار

لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زےرصدارت سول سےکرٹرےٹ مےں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،2گھنٹے طوےل اجلاس مےں پسماندہ علاقوں مےں جاری ترقےاتی منصوبوں اور فلاح عامہ کی سکےموں پر پےش رفت کا تفصےلی جائزہ لےاگےا۔ وزےراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ علاقوں خصوصاً جنوبی پنجاب ترقےاتی منصوبوں کو مقررکردہ مدت مےں مکمل کےا جائے اور دور دراز علاقوں مےں رہنے والے لوگوں کو رےلےف فراہم کرنے کےلئے فعال اورمتحرک انداز مےں کام کےا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ تعلےم،صحت ،انفراسٹرکچر اورپےنے کے صاف پانی کی سکےموں کی جلد تکمےل کو ےقےنی بناےا جائے۔ پنجاب حکومت دوردراز علاقوں مےں لےنڈ رےکارڈ انفارمےشن مےنجمنٹ سسٹم کے تحت اراضی سےنٹرز قائم کرے گی۔انہوںنے کہا کہ اراضی سےنٹرز کےلئے زمےن کی نشاندہی کاکام مکمل کرلےا گےاہے اوران سےنٹرز کے قےام سے پسماندہ علاقوں کے عوام کو سہولت مےسر آئے گی۔ انہوںنے کہا کہ ہمارا کام لوگوں کو ان کی دہلےز پر سہولتےں فراہم کرنا ہے ۔پسماندہ علاقوں مےں صحت اور تعلےم کی معےاری سہولتوں کےلئے جاری سکےموں مےں تاخےر کسی صورت برداشت نہےں ۔وزےراعلیٰ نے بعض سکےموںمےں تاخےر پر سخت برہمی کا اظہار کےا اورمتعلقہ افسران کی سرزنش کی۔انہوںنے کہا کہ عام آدمی کو ہےلتھ کےئر کی معےاری سہولتوں کی فراہمی مےں کوتاہی کو کسی قےمت پر قبول نہےں کروں گا۔عام آدمی ہےلتھ کےئر کی سہولتوں کےلئے بلبلارہے ہےں اور آپ پی سی ون بنا رہے ہےں ۔اب معاملات اس طرح نہےں چلےں گے۔انہوںنے کہا کہ موجودہ حالات مےں ہنگامی بنےادوں پر کام کرنا ہوگا۔کاغذی کارروائی نہےں چلے گی۔ فوٹوسےشن کی بجائے عملی اقدامات کےے جائےںاورنتائج دےئے جائےں۔جوہداےات دی ہےں ان پر من وعن عملدرآمد ہونا چاہےے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی تکالےف کا احساس کےا جائے ۔عام آدمی کے مسائل کو حل نہ کرنےوالوں کےخلاف اےکشن ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سماجی شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر شعبوں کی پائیدار ترقی ہماری ترجیحات ہیں اور ان شعبوں کےلئے حقیقت پسندانہ ترقیاتی پروگرام بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے صوبے کے عوام کی خوشحالی کیلئے ترجیحات کا تعین کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب اور کم ترقی یافتہ علاقوں کے عوام کو ان کا حق دیں گے۔ پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے فنڈز میں اضافہ کیا گےا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بروقت تکمےل سے ہی ترقےاتی منصوبوں کے ثمرات عام آدمی تک پہنچےں گے اوراسی لئے فلاح عامہ کے سکےموں کی باقاعدہ مانےٹرنگ کا نظام وضع کےاگےا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میرا تعلق پسماندہ ترین علاقے سے ہے۔میں ان علاقوں کے مسائل بخوبی جانتا ہوں۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعلیم، صحت، زراعت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صنعت کے شعبوں میں مقررکردہ اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے۔چےف سےکرٹری ،سےنئر ممبر بور ڈ آف رےونےو،اےڈےشنل چےف سےکرٹری داخلہ اورمتعلقہ محکموں کے سےکرٹرےزنے اجلاس مےںشرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے حادثات کے بارے میں متعلقہ انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جہانےاں مےں ماں اوربےٹی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لےتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔وزےراعلیٰ نے واقعہ کی تحقےقات کا حکم دےتے ہوئے ہداےت کی ہے کہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کےا جائے اورملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل مےں لائی جائے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv