تازہ تر ین

نوبل امن انعام عراق کی نادیہ مراداور کانگو کے ڈاکٹر ڈینس نے جیت لیا

اوسلو (نیٹ نیوز) رواں برس کا نوبل امن انعام عراق کی یزیری خاتون نادیہ مراد اور کانگو کے ڈاکٹر ڈینس موکیگی نے جیت لیا۔نوبیل امن انعام کی تقریب ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں منعقد ہوئی جہاں نادیہ مراد اور ڈاکٹر ڈینس موکیگی کو نوبیل امن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اوسلو میں منعقد ہونے والی تقریب میں نادیہ مراد اور ڈاکٹر ڈینس موکیگی کو گولڈ میڈل، ڈپلومہ اور 10 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی گئی، 10 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ایوارڈ جیتنے والی دونوں شخصیات کے درمیان تقسیم ہو گی۔ نادیہ مراد داعش کی غلامی سے فرار ہونے کے بعد خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے پر نوبیل ایوارڈ سے نوازا گیا جب کہ ڈاکٹر ڈینس موکیگی کو جنگ زدہ ملک جمہوریہ کانگو میں تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کی مدد کرنے پر نوبیل امن انعام سے نوازا گیا۔ خیال رہے کہ 2012 میں طالبان کے حملے میں شدید زخمی ہونے اور بچیوں کی تعلیم کے لیے کام کرنے پر پاکستان کی ملالہ یوسفزئی کو بھی 2014 میں نوبیل امن انعام سے نوازا گیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv