تازہ تر ین

خبریں کی خبر پر ایکشن ، رشوت نہ دینے پر تاجر پر پولیس تشدد ،منشیات ، ڈکیتی کیس میں پھنسانے کی دھمکی ، رشوت نہ دینے پر تشدد، دھمکیاں، تاجر کی رکن قومی اسمبلی محبوب شاہ کیساتھ شہریار آفریدی سے ملاقات، آئی جی سے رپورٹ طلب، خبریں کو خراج تحسین

بھائی پھیرو (نمائندہ خبریں) خبریں کی خبر پر ایکشن۔ وفاقی وزیر مملکت شہر یار آفریدی نے بھائی پھیرو کے تاجر پر کوٹ رادھا کشن پولیس کے تشدد کا نوٹس لے لیا۔ آئی جی پنجاب کو انکوائری کرکے مظلوم کو انصاف فراہم کرنے کی ہدایت۔ ظالم پولیس ملازمین نے پنچایتیں لیکر مظلوم کے منتیں ترلے شروع کر دیے۔ شہریوں کا خبریں کو خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزبھائی پھیرو کے مظلوم تاجر بادشاہ سعید باچا نے حلقہ این اے چھ کے ممبر قومی اسمبلی محبوب شاہ کے ہمراہ وفاقی وزیر مملکت برائے داخہ شہر یار آفریدی سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں خبریں میں نمایاں طور پر شائع ہونے والے کوٹ رادھا کشن پولیس تشدد کی خبر پیش کی۔ اس خبر پر ایکشن لیتے ہوئے شہر یار آفریدی آئی جی پنجاب پولیس کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد مظلوم بادشاہ سعید باچا پر ہونے والے پولیس تشدد کی انکوائری کر کے مظلوم کو انصاف فراہم کریں۔ اس پر بھائی پھیرو کے شہریوں افتخار احمد، طارق شاہین اور دیگر نے خبریں اور وزیر مملکت شہر یار آفریدی کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ خبریں واقعی مظلوم کا ساتھی ہے۔ یاد رہے بھائی پھیرو میں رہائش پذیر صوبہ کے پی کے کے مٹی کے تیل کے تاجر بادشاہ سعید باچا نے مقامی صحافیوں کے سامنے روتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ روز اپنی گاڑی پر مٹی کا تیل فروخت کرنے کوٹ رادھا کشن روڈ پر جا رہا تھا کہ ناکہ پر موجود کوٹ رادھا کشن کے اے ایس آئی رانا پھول، سب انسپکٹر خالد اور دیگر ملازمین نے اسے روکا اور یہ کہہ کر گاڑی کی تلاشی لینی شروع کر دی کہ تمہاری گاڑی میں چرس کی بھاری تعداد موجود ہے۔ جب اسکی گاڑی سے کوئی منشیات بر آمد نہ ہوئی تو پولیس نے دھمکی دی کہ انہیں اعلی افسران کیلئے بھاری رشوت دو۔ جب تاجر نے پولیس سے کہا کہ وہ شریف شہری ہے اور حکومت کے منظور شدہ پرمٹ پر صرف تیل فروخت کرتا ہے تو پولیس والے سیخ پاﺅ ہوگئے اور رانا پھول اے ایس آئی نے دھمکی دیتے کہا کہ اگر انہیں رشوت نہ دی تو وہ اسے منشیات اور ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث کر دیں گے۔ مزید انکار پر پولیس سعید باچا پر تشدد کرتی ہوئی تھانہ کوٹ رادھا کشن لے گئی اور ایک کمرے میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسکے کپڑے اتار کر اسے مادر زاد برہنہ کر دیا اور ساتھی پولیس ملازمین سے کہا کہ اسکے ساتھ بد فعلی کر و۔ تاجر پولیس کی منتیں کرتا رہا، خدا رسول کے واسطے دیکر ہاتھ جوڑتا رہا مگر پولیس نے اسکی ایک نہ سنی اور جامہ تلاشی لیکر اسکی جیب سے 21070 روپے نکال لیے اور دھمکیاں دیکر کہا کہ جاﺅ اور گھر سے مزید 30000 روپیہ لیکر آﺅ کیونکہ انہوں نے یہ رقم ایس ایچ او کو دینی ہے۔ تاجر نے آئی جی پنجاب، انٹی کرپشن پنجاب، وزیر اعلی پنجاب درخواستیں دیں جب انصاف نہ ملا تو خبریں کے دفتر آگیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv