تازہ تر ین

خبریں کی خبر پر ایکشن ، دائی کے غلط انجکشن سے ہلاک بچی کا مقدمہ درج ، کلینک سیل

ساہیوال( نمائندہ خبرےں) خبرےں کی خبر پر اےکشن گزشتہ روز عطائی کے کلےنک مےں اےک بچی کو غلط انجکشن کے بعد بچی جاں بحق ہو گئی روزنامہ خبرےں نے شہہ سرخےوں سے خبر شائع کی جس پر ڈپٹی کمشنر ساہےوال زمان وٹو نے فوری اےکشن لےا اور ڈی اےچ او ساہےوال کو فوری کاروائی کر نے کا حکم دےا۔جعلی کلینک بناکر پریکٹس کرنے والی خاتون عطائی ڈاکٹر خالدہ کے خلاف کارروائی کر نے کی بجائے ‘ ڈپٹی ڈی ایچ او کا صرف اےک آدمی کے خلاف استخاصہ لکھ کر متعلقہ تھانے کو پر چے کے لئے بھےج دےا جس پر بچی کے لواحقےن کا شدےد احتجاج اور اصل ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ جبکہ ڈپٹی ڈی اےچ او ہےلتھ کی در خواست پر پولےس فرےد ٹاﺅن نے انےس کے خلاف صرف420کی کاروائی کا مقدمہ درج کر دےا ۔گز شتہ روز خبرےںشائع ہونے پر ڈپٹی کمشنر ساہےوال نے سخت اےکشن لےا اور اس مےں ملوث تمام ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کر نے کا حکم دےا ہے ےاد رہے گز شتہ روز عطائی دائی ڈاکٹربن گئی،ڈلیوری کیس میں غلط آپریشن کرکے بچی کی جان لے لی،محکمہ صحت نے سازوسامان زچگی وادویات برآمد کرکے کلینک سیل کردیا۔نواحی گاو¿ں 95/6-Rمیں اتائی دائیہ انیس کوثرعرف انیس اختراورساتھی خالدہ نے خود کو ایم بی بی ایس ڈاکٹر وگائناکالوجسٹ ظاہرکرکے کلینک بنارکھاتھا جہاں انہوں نے غلط آپریشن کرتے ہوئے شوکت علی کی معصوم بچی کو دنیا میں آنے سے قبل ہی موت کے آغوش میں پہنچادیا۔شالیمارٹاو¿ن کارہائشی شوکت علی اپنی بیوی غزالہ کو زچگی کیلئے ڈاکٹر انیس اختراورڈاکٹر خالدہ کے پاس لیکر گیا۔انیس اختر نے اپنے گھر میں کلینک بناکرایک کمرے میں آپریشن تھیٹربنارکھاہے جہاں ایلوپیتھک ادویات اورآلات آپریشن سے خواتین کا چھوٹابڑآپریشن کرکے سادہ لوح خواتین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاجارہاتھا۔شوکت علی نے بتایا کہ الٹراساو¿نڈ رپورٹ میں بچی زندہ وتندرست تھی لیکن دائی پہلے نارمل ڈلیوری کو آپریشن میں بدلااورپھر غلط آپریشن کرتے ہوئے بچی کی جان لے لی ۔اطلاع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر اظہرنقوی ‘ڈپٹی ڈی ایچ اوڈاکٹر سعدبن سعید اپنی ٹیم اورپولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے کلینک سے انگریزی ادویات،زچگی کاسازوسامان برآمد کرلیا۔محکمہ صحت کے مطابق ایلوپیتھک کلینک اورزچہ بچہ مرکزغیر قانونی طو ر پرچلایاجارہاتھاجس کی مالکہ دائیہ انیس کوثرعرف انیس اختردخترمحمد شریف کوئی تصدیق شدہ ،سند ،اجازت نامہ اوراختیارنہیں رکھتی اورنہ ہی کلینک چلانے کی مجاز ہے جبکہ انیس کوثرعرف انیس اخترایک جعلی عطائی ہے ۔صحت ٹیم نے کلینک کو سیل کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv