تازہ تر ین

احسن اورسونیا ڈرامہ”آنگن“ کی ملک گیر تشہیر کیلئے سرگرم

کراچی (شوبزڈیسک) اداکار احسن خان اور اداکارہ سونیا حسین آج کل اپنی نئی سیریل آنگن کی تشہیری مہم کیلئے تعلیمی اداروں اور شاپنگ مالز میں ملک گیر سطح پر سرگرم ہوگئے ہیں۔ گزشتہ دنوں وہ نجی یونیورسٹی پہنچ گئے جہاں انہوں نے طالبعلموں کو ڈرامہ سیریل کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔انکا کہنا ہے کہ ڈرامہ سیریل سے اصلاحی کام بھی لئے جاسکتے ہیں۔ نئی سیریل قیام پاکستان کے حوالے سے پیش آنے والے واقعات پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا سیریل میں سونیا حسین ، ماورا حسین ، احد رضا میرو دیگر فنکاروں کا کام ناظرین کو پسند آئے گا۔ اداکارہ سونیا حسین نے کہا احسن کیساتھ کام کرکے احساس ہوا کہ ہمیں بہت پہلے ایک ساتھ کام کرنا چاہئے تھا۔ ہدایتکار احتشام الدین کی مشکور ہوں کہ اس سیریل میں انہوں نے ہمیں یکجا کردیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv