تازہ تر ین

عوام کو وزارتوں کی تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑتا، وہ ریلیف چاہتے ہیں: خالد چودھری، وزیر اعظم عمران خان نے 2وزیروں کو خبر دار کردیاکہ انکے خلاف ثبوت مل گئے تو وہ فارغ: رانا عظیم ، ملک چلانا آسان نہیں ہوتا صرف اجلاس بلانے سے مسائل حل نہیں ہوتے: ضمیر آفاقی ، اگرادارے اپنی صلاحتیں استعمال کرتے تو عدالتوں کو مداخلت نہ کرنا پڑتی : ناصر قریشی ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار رانا عظیم نے کہا کہ پارلیمنٹ کا اجلاس بلانا اچھی روایت ہے کارکردگی کے حوالے سے وزراءکا احتساب پہلی مرتبہ شروع کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے سادگی اپنا کر قوم کو مثبت پیغام دیا۔وزراءکی عیاشیاں ختم کی گئیں۔چینل فائیو کے پروگرام کالم نگاروں کی رائے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں عمران خان نے دو وزراءکو کہا کہ آپ کے کہنے پر آپ کے فلاں رشتے داروں نے اتنے پیسے لئے اگر یہ ثابت ہو گیا تو ان کو گرفتار کیا جائے گا اور آپ کو بھی فارغ کر دیا جائے گا۔کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ ہوا اب ٹیسٹ میچ نہیں ٹوئنٹی ٹوئنٹی کھیلنا ہے چند ماہ میں کارکردگی رپورٹ دینا ہو گی۔پارلیمنٹ میں وزیراعظم کو اپنی معاشی پالیسی پر بحث کرنی چاہئے۔ وزیر بلدیات عبدالعلیم خان کو تنقید برداشت کرنی چاہئے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ میڈیکل کی بنیاد پر شہباز شریف جلد پاکستان سے جانے والے ہیں۔کالم نگار خالد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں پارلیمنٹ کے اجلاس ہی نہیں ہوتے تھے وزیراعظم پارلیمنٹ میں کم ہی آتے تھے۔ موجودہ حکومت کابینہ کے اجلاس بلاتی رہتی ہے لیکن اصل کام کارکردگی ہے۔عوام کو وزارتوں کی تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑتا عوام ریلیف چاہتے ہیں،ایشو یہ نہیں کتنے عرصے بعد اجلاس بلایا جاتا ہے۔وزیراعظم عمران خان کو ایوان میں آنا چاہئے۔انہوں نے کہا پتہ نہیں عبدالعلیم خان کی کون سی ادا عمران خان کو پسند آگئی ۔نیب ایسے کیسز بناتا ہے جو ثابت نہیں ہوتے۔نیب کے افسران کے اثاثوں کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں۔کالم نگارضمیر آفاقی نے کہا کہ سب سے زیادہ وقت میٹنگز پر ضائع ہوتا ہے جن میں عوام کے لئے کچھ نہیں ہوتا۔وزارت دینے سے قبل وزراءسے پلان بارے پوچھنا چاہئے کہ متعلقہ وزارت کس پلان کے تحت چلائیں گے۔ملک چلانا آسان نہیں ہوتا۔صرف اجلاس بلانے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔جب حکمران مدینہ کی ریاست کی بات کرتے ہیں تو پھر ان سے توقعات زیادہ اور سوال بھی زیادہ اٹھیں گے۔ افسوس ہمارے ہاں ابھی تک صرف الزامات کی سیاست ہو رہی ہے جس سے عوام کو کوئی سروکار نہیں۔سرمایہ کار سیکیورٹی چاہتا ہے۔کالم نگار ناصر قر یشی نے کہا کہ وزراءکی باز پرس ہونے لگی ہے اور مرتبان کا منہ سکڑنے اور احتساب ہونے لگا ہے تو یہ خوش آئند بات ہے۔احتساب بہرحال ہونا چاہئے ۔انہوں نے کہا ادارے اپنی صلاحیتیں استعمال نہیں کرتے جس کے باعث عدالتوں کو مداخلت کرنا پڑتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv